نیپال لے جارہی کھاد ضبط، دو بائک کےساتھ دو اسمگلر گرفتار
ارریہ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ ایس ایس بی کی 52 ویں بٹالین کی ایک بیرونی سرحدی چوکی امباڑی کیمپ کے جوانوں نے دو بائک پر 8بوری یوریا کھاد لے کر نیپال جارہے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا۔ گذشتہ رات ہند۔ نیپال سرحد پر ایس ایس بی نے یہ کارروائی اس وقت کی ، جب ا
نیپال لے جارہے 8 بوری کھاد ضبط، دو بائک کےساتھ دو اسمگلر گرفتار


ارریہ، 13 اکتوبر (ہ س)۔ ایس ایس بی کی 52 ویں بٹالین کی ایک بیرونی سرحدی چوکی امباڑی کیمپ کے جوانوں نے دو بائک پر 8بوری یوریا کھاد لے کر نیپال جارہے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا۔

گذشتہ رات ہند۔ نیپال سرحد پر ایس ایس بی نے یہ کارروائی اس وقت کی ، جب اسمگلر دو بائک پر لوڈ کر کے 8بوری یوریا کو لیکر ہندوستان سے نیپال سرحد میں داخل ہونے کے فراق میں تھا۔معاملے کو لیکر سکٹی ایگریکلچر افسرراجیو کمار کی شکایت کی بنیاد پر تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ضبط یوریا کو ماں بھوانی کھاد بیج بھنڈا کے آپریٹر کو جمع دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق امباڑی کیمپ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امن سنگھ دیگر جوانوں کے ساتھ ہندوستان-نیپال سرحد پر گشت کر رہے تھے۔ واقعے کے دوران دو موٹر سائیکل سواروں کو اپنی بائک پر یوریا کے چار بورے لے کر ہندوستانی علاقے سے نیپال کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ جیسے ہی سواروں نے جوانوں کو دیکھا، وہ اپنی بائک چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگے۔حالانکہ جوانوں نے انہیں پکڑ لیا۔ تفتیش پر دونوں گاڑیوں سے یوریا کھاد کے آٹھ بورے برآمد ہوئے۔

پوچھ گچھ کے دوران ایک شخص نے اپنا نام سکٹی تھانہ علاقے کے کوچہا وارڈ نمبر 5 رہائشی محمد زبیر اور دوسرے نے کشن گنج ضلع کے ٹیر ھا گاچھ تھانہ علاقے کے تھیر گنج رہائشی الطاف بتایا۔

اس کے بعد ایس ایس بی کے جوانوں نے بلاک ایگریکلچر افسر کو اس کی اطلاع دی۔ بلاک ایگریکلچر افسر راجیو کمار، ڈیٹا آپریٹر امت کمار، کسان مشیر کارامیش کمار نے موقع پر پہنچ کریوریا کھاد کی ضبط فہرست بنا کر یوریا کھاد دکاندار سبودھ منڈل کوسونپ دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande