بہار اسمبلی انتخابات: این ڈی اے آج سیٹ تقسیم کے فارمولے کا اعلان متوقع
پٹنہ، 12 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025کے لیے بات چیت اور غور و خوض کے بعد حکمراں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)، جس میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس)، ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر)
بہار اسمبلی انتخابات: این ڈی اے آج دیر شام تک کر سکتا ہے سیٹ تقسیم پر معاہدہ


پٹنہ، 12 اکتوبر (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025کے لیے بات چیت اور غور و خوض کے بعد حکمراں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)، جس میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس)، ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر)، اور راشٹریہ مورچہ پارٹی شامل ہیں۔ آج سیٹ تقسیم کے فارمولہ کا اعلان کر سکتے ہیں۔

بی جے پی کے قومی ترجمان اجے آلوک نے کہا کہ این ڈی اے اتحاد میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ این ڈی اے کی سیٹوں کی تقسیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ بہار انتخابات کے لیے این ڈی اے کے سیٹوں کی تقسیم کے انتظامات کے اعلان کے بارے میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ راجیو پرتاپ روڑھی نے کہا، اتفاق رائے ہو گیا ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ بہت جلد سب کچھ طے ہو جائے گا۔ اب جبکہ انتخابات کا اعلان ہو چکا ہے، ہم سب میدان میں ہیں۔

یہ پیشرفت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے صدر جے پی نڈا سمیت سینئر این ڈی اے قائدین کے سیٹ شیئرنگ کو حتمی شکل دینے اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے انتخاب کے لئے نئی دہلی میں میراتھن میٹنگوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

این ڈی اے اتحاد کے اندر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جے ڈی یو اس اتحاد کی قیادت کرے گی اور 101 یا 102 سیٹوں پر مقابلہ کر سکتی ہے۔ دوسری طرف بی جے پی کو جے ڈی یو سے ایک سیٹ کم مل سکتی ہے۔ اسی طرح مرکزی وزیر چراغ پاسوان کی ایل جے پی (رام ولاس) اور مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کی ہم (سیکولر) کو بالترتیب 26 اور سات نشستیں ملیں گی۔ اس دوران راجیہ سبھا کے رکن اوپیندر کشواہا کی آر ایل ایم کو چھ سیٹیں مل سکتی ہیں۔

کمراں این ڈی اے نے سیٹوں کی تقسیم کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے، لیکن عظیم اتحاد جس میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)، کانگریس، بائیں بازو کی پارٹیاں، اور وکاس سیل انسان پارٹی (وی آئی پی) شامل ہیں، ابھی تک اتفاق رائے پر نہیں پہنچ پائی ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے نامزدگیوں کے آغاز کے ساتھ عظیم اتحاد کے اتحادی اب سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دینے اور اپنے امیدواروں کے انتخاب میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق پشوپتی کمار پارس کی راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے انضمام سے انکار کے بعد آر جے ڈی نے انہیں تین سیٹوں کی پیشکش کی ہے۔

دریں اثنا کانگریس کے ریاستی ترجمان ششر جی نے کہا کہ عظیم اتحاد پیر تک سیٹ الاٹمنٹ کا اعلان کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande