اسرائیلی فوج کوغزہ میں سرنگوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کیلئے تیار رہنے کا حکم
تل ابیب،12اکتوبر(ہ س)۔اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے بعد سب سے بڑا چیلنج غزہ میں حماس کی سرنگوں کا خاتمہ ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فوج کو ان سرنگوں کے مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے تیار رہنے کا
اسرائیلی فوج کوغزہ میں سرنگوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے کیلئے تیار رہنے کا حکم


تل ابیب،12اکتوبر(ہ س)۔اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی بازیابی کے بعد سب سے بڑا چیلنج غزہ میں حماس کی سرنگوں کا خاتمہ ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فوج کو ان سرنگوں کے مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے، کیونکہ ان کا خاتمہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے عمل کا بنیادی حصہ ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق غزہ کے اندر یرغمالیوں کی سکیورٹی کے لیے اسرائیلی حکام نے خصوصی انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں متعدد سکیورٹی اجلاس منعقد ہوئے ہیں تاکہ انہیں بین الاقوامی ادارے ریڈ کراس کے حوالے کرنے کا طریقہ کار طے کیا جا سکے۔ریڈیو کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس کو اطلاعات ملی ہیں کہ حماس یرغمالیوں کو ایک ہی مقام پر جمع کر رہی ہے تاکہ انہیں منظم طریقے سے منتقل کیا جا سکے۔ادھر حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ غزہ میں موجود 48 یرغمالیوں زندہ اور ہلاک جن میں زیادہ تر اسرائیلی ہیں کی رہائی پیر کی صبح طے شدہ منصوبے کے مطابق شروع ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ حماس کے جنگجوو¿ں نے قیادت کو ابھی تک رہائی کے انتظامات یا مقام سے متعلق کوئی حتمی اطلاع نہیں دی، اس لیے تمام امور ابھی زیرِ غور ہیں۔حمدان کے مطابق کچھ ناموں پر اسرائیل تعاون نہیں کر رہا، تاہم حتمی فہرست پر اتفاق ہفتے کی شام یا اتوار کی صبح متوقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande