فٹبال ورلڈ کپ: عمان کو شکست دے کر متحدہ عرب امارات 1990 کے بعد پہلی بار فٹ بال عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے قریب پہنچا
دوحہ،12اکتوبر(ہ س )۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے ایشیائی کوالیفائنگ کے چوتھے راو¿نڈ میں ہفتے کے روز عمان کو 2-1 سے شکست دینے کے بعد 1990 کے بعد پہلی بار 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے قریب پہنچ گیا۔ متحدہ عر
فٹبال ورلڈ کپ: عمان کو شکست دے کر متحدہ عرب امارات 1990 کے بعد پہلی بار فٹ بال عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے قریب پہنچا


دوحہ،12اکتوبر(ہ س )۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے ایشیائی کوالیفائنگ کے چوتھے راو¿نڈ میں ہفتے کے روز عمان کو 2-1 سے شکست دینے کے بعد 1990 کے بعد پہلی بار 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے قریب پہنچ گیا۔ متحدہ عرب امارات کو اب خودکار کوالیفیکیشن کے لیے منگل کو میزبان قطر کے خلاف صرف ڈرا کی ضرورت ہے۔ اس شکست نے تین ٹیموں کے گروپ اے میں کامیابی حاصل کر کے پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے خود بخود کوالیفائی کرنے کی عمان کی امیدیں ختم کر دیں۔ تاہم ٹیم اب بھی دوسری پوزیشن حاصل کر کے پانچویں راو¿نڈ میں آگے بڑھ سکتی ہے۔

ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے۔ میچ کے 12ویں منٹ میں اپنے ہی گول سے پیچھے رہنے کے بعد یو اے ای نے 76ویں منٹ میں مارکس میلونی کے ذریعے گول کر کے برابر کر دیا۔ سات منٹ بعد سیاو¿ لوکاس نے ٹیم کو برتری دلائی جسے انہوں نے آخر تک برقرار رکھا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی زیدان اقبال کے گول کی بدولت عراق نے گروپ بی کے ایک میچ میں انڈونیشیا کو 1-0 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں سعودی عرب کو برابر کردیا۔

عراق کا اگلا میچ منگل کو سعودی عرب کے خلاف ہے، جو ایک بہتر گول فرق کے ساتھ گروپ سٹینڈنگ میں سرفہرست ہے۔ اگر عراق یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ 1986 کے بعد پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande