فٹ بال: اوسلو میں اسرائیل بمقابلہ ناروے میچ سے قبل فلسطینی حامیوں کا احتجاج، گیم اوور اسرائیل کے نعرے
اوسلو،12اکتوبر (ہ س )۔ ناروے کے شہر اوسلو میں گزشتہ روز ہفتہ کو ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ سے قبل فلسطینی حامیوں نے اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ناروے اور اسرائیل کے درمیان میچ سے قبل سیکڑوں مظاہرین مشعلوں کے ساتھ اسٹیڈیم کی طرف بڑھے۔ ان
فٹ بال: اوسلو میں اسرائیل بمقابلہ ناروے میچ سے قبل فلسطینی حامیوں کا احتجاج، گیم اوور اسرائیل کے نعرے


اوسلو،12اکتوبر (ہ س )۔

ناروے کے شہر اوسلو میں گزشتہ روز ہفتہ کو ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ سے قبل فلسطینی حامیوں نے اسرائیل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ ناروے اور اسرائیل کے درمیان میچ سے قبل سیکڑوں مظاہرین مشعلوں کے ساتھ اسٹیڈیم کی طرف بڑھے۔ انہوں نے فلسطینی پرچم لہرائے اور غزہ میں جاری تنازع پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق تقریباً 1000 مظاہرین اولیول اسٹیڈیم پہنچ چکے تھے۔ پرامن مارچ کے دوران مظاہرین نے سفارت خانہ بند کرو اور گیم اوور اسرائیل جیسے نعرے لگائے۔ کچھ لوگوں نے سرخ کارڈ اٹھا کر اسرائیل کے خلاف علامتی احتجاج کیا۔

ممکنہ حفاظتی خطرات کے پیش نظر پولیس نے اسٹیڈیم کے ارد گرد حفاظتی حصار قائم کر دیا۔ تماشائیوں کی کل تعداد تقریباً 22,000 تھی جب کہ 3,000 نشستیں خاص طور پر اسرائیلی شائقین کے قبضے میں تھیں جنہیں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خالی رکھا گیا تھا۔

میچ شروع ہونے کے بعد بھی کچھ تماشائی باہر احتجاج کرتے رہے۔ اسٹیڈیم کے اندر ایک فلسطینی پرچم لہرایا گیا اور ایک بینر آویزاں کیا گیا جس پر بچوں کو زندہ رہنے دو لکھا ہوا تھا۔ اسرائیلی قومی ترانے کے دوران کئی تماشائیوں نے سرخ کارڈ لہرائے اور نعرے لگائے۔ پہلے ہاف کے دوران، ٹی شرٹ پہنے ایک آدمی جس پر فری غزہ لکھا ہوا تھا میدان کی طرف بھاگا۔

اس سے قبل فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو نے اسرائیل اور حماس کے درمیان کشیدگی کے درمیان کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی تھی۔ اسرائیل اب اپنا اگلا کوالیفائنگ میچ اٹلی کے خلاف منگل کو کھیلے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande