نئی دہلی ،12اکتوبر (ہ س )۔
بھارت کے ابھے سنگھ نے سلیکان ویلی اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں زبردست آغاز کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا جبکہ ہم وطن ویلاون سینتھل کمار اور رامیت ٹنڈن کو امریکہ کے ریڈ ووڈ سٹی میں پی ایس اے گولڈ ٹورنامنٹ میں پہلے راو¿نڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی نمبر 29 ابھے نے مصر کے کریم الحمامی کو 12-10، 11-7، 13-11 سے شکست دے کر اگلے راو¿نڈ میں جگہ بنائی۔
ہفتہ کو دوسرے راو¿نڈ میں ان کا مقابلہ فرانس کے نویں نمبر کے وکٹر کوئن سے ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 130,500امریکی ڈالر ہے۔ دوسری جانب سینتھیل کمار کو مصر کے کریم ایل ٹورکے خلاف 3-11، 5-11، 9-11 سے شکست ہوئی، جب کہ ٹنڈن کو ہنگری کے بالاز فرکاس نے پانچ سیٹ کے میچ میں 12-10، 5-11، 5-11، 11-9، 11-8 سے شکست دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ