ہوسور، 12 اکتوبر (ہ س) ہوسور کے قریب بنگلورو-چنئی قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح ایک سڑک حادثہ میں چار لوگوں کی موت ہو گئی۔
آج صبح تقریباً 4 بجے ہوسور سے کرشنا گری جانے والی ایک کار پرانڈا پلی جنگلاتی علاقے سے گزرتے ہوئے پک اپ ٹرک سے ٹکرا گئی۔ کار کے پیچھے جا رہی ایک لاری بھی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ کئی دوسری گاڑیاں بھی یکے بعد دیگرے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں کار میں سوار چار نوجوانوں کی موت ہو گئی۔
مرنے والوں میں سے ایک 30 سالہ موگیلان ہے، جو سیلم ضلع کے اومالور کا رہنے والا تھا۔ مبینہ طور پر وہ بنگلورو کے ایک پرائیویٹ کوچنگ سینٹر میں یو پی ایس سی امتحان کی تیاری کر رہا تھا۔ پولیس دیگر تینوں کی شناخت کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی