لاتیہار، 11 اکتوبر (ہ س)۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کمار گورو کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے چندوا تھانہ علاقہ کے پارساہی گاوں کے قریب ایک بڑی چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دوبدمعاشوں کو پستول اور بم کے ساتھ گرفتار کیا۔ گرفتاربدمعاشوں میں پلامو کے اودھیش یادو اور لاتیہار کے اوپیندر یادو شامل ہیں۔ دونوںبدمعاش بدنام زمانہ راہل دوبے گینگ کے رکن ہیں۔
ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران، ڈی ایس پی اروند کمار نے بتایا کہ کل رات، لاتیہار کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کمار گورو کو خفیہ اطلاع ملی کہ راہل دوبے گینگ کے ارکان ٹوری ریلوے سائڈنگ کے پاس جمع ہوئے ہیں اور ایک بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع کے بعد ایس پی کی ہدایت پر پولیس ٹیم تشکیل دی گئی اور شناخت شدہ جگہ پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان فرار ہونے لگے تاہم ان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے ایک پستول، متعدد گولیاں اور دو دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔
تفتیش کے دوران ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ چند روز قبل ٹوری سائڈنگ پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک مزدور زخمی ہوا تھا۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس نے اہم معلومات حاصل کیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد