ٹرمپ کا مصر اور اسرائیل کے دورے کا ارادہ
واشنگٹن، 11 اکتوبر (ہ س) ۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے بعد، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر اور اسرائیل کے دورے کا منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ و
ٹرمپ کا مصر اور اسرائیل کے دورے کا ارادہ


واشنگٹن، 11 اکتوبر (ہ س) ۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی کے لیے جنگ بندی کے معاہدے کے نفاذ کے بعد، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر اور اسرائیل کے دورے کا منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ وہ کئی عالمی رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے جنہیں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے معاہدے پر جشن منانے کے لیے قاہرہ مدعو کیا گیا ہے۔ صدر اس معاہدے کی یاد منانے کے لیے اسرائیل کی یک ایوانی مقننہ، کنیسٹ سے بھی خطاب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس معاہدے سے خطے میں دو سال سے جاری مسلح تصادم کا خاتمہ متوقع ہے۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور غزہ کی تعمیر نو ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہا، مجھے لگتا ہے کہ یہ برقرار رہے گا۔ وہ سب لڑائی سے تھک چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ امریکہ، مصر، قطر اور ترکی کی ثالثی کے بعد طے پایا ہے تاکہ ٹرمپ کی طرف سے گزشتہ ہفتے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کی شرائط کو حتمی شکل دی جا سکے۔

صدر نے کہا کہ وہ خطے میں زیادہ وقت نہیں گزاریں گے، کیونکہ وہ منگل تک واشنگٹن واپس آنے والے ہیں، جہاں وہ قدامت پسند کارکن چارلی کرک کو امریکہ کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز میڈل آف فریڈم سے نوازیں گے۔ دریں اثنا، جمعرات کو جنگ بندی کے نفاذ کے ساتھ، حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے تقریباً 20 اسرائیلیوں کو رہا کرنے کے ساتھ ساتھ اسیری میں ہلاک ہونے والے دو درجن سے زائد افراد کی لاشیں حوالے کرنے کی توقع ہے۔ اس کے جواب میں اسرائیل تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور غزہ میں انسانی امداد کی واپسی کا راستہ صاف کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande