نوبیل پانے والی خاتون نے بھی نوبیل امن انعام کااصل حقدار مجھے بتایا،ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن،11اکتوبر(ہ س)۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نوبیل امن انعام 2025 حاصل کرنے والی وینزویلا کی خاتون نے انہیں ٹیلی فون کر کے کہا کہ اس انعام کے حقدار ٹرمپ ہی ہیں۔جمعے کو وائٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے
نوبیل پانے والی خاتون نے بھی نوبیل امن انعام کااصل حقدار مجھے بتایا،ٹرمپ کا دعویٰ


واشنگٹن،11اکتوبر(ہ س)۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نوبیل امن انعام 2025 حاصل کرنے والی وینزویلا کی خاتون نے انہیں ٹیلی فون کر کے کہا کہ اس انعام کے حقدار ٹرمپ ہی ہیں۔جمعے کو وائٹ ہاو¿س میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے انعام پانے والی وینزویلا کی ماریا کورینا مچادو سے یہ نہیں کہا کہ پھر وہ یہ انعام انہیں دے دیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا: ’یہ بہت اچھا عمل تھا۔ میں نے یہ نہیں کہا کہ پھر (انعام) مجھے دے دیں حالاں کہ شاید وہ ایسا کرتیں۔ وہ بہت اچھی تھیں۔‘

دوسری جانب انعام حاصل کرنے والی ماریا کورینا مچادو نے یہ انعام وینزویلا کے عوام اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام کر دیا ہے۔اپنی ایکس پوسٹ میں امن انعام ’مشکلات کا شکار وینزویلا کے عوام‘ اور حیرت انگیز طور پر ٹرمپ کے نام کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ٹرمپ نے ’ہمارے مقصد کی فیصلہ کن حمایت کی۔ان کا کہنا تھا: ’ہم پہلے سے کہیں زیادہ صدر ٹرمپ پر بھروسہ کرتے ہیں۔‘ یہ بات انہوں نے اس وقت کہی جب وینزویلا کے ساحل کے قریب بڑی تعداد میں امریکی فوج کی تعیناتی اور منشیات بردار مشتبہ کشتیوں پر حملوں کی مہم کو ایک ماہ ہو چکا ہے۔امن کا نوبیل انعام برائے 2025 جمعے کو وینزویلا کی اپوزیشن رہنما اور جمہوریت کی کارکن ماریا کورینا مچادو کو دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande