نائب صدرجمہوریہ کے دورہ کے پیش نظر سیتاب دیارہ میں سخت حفاظتی انتظامات
نائب صدرجمہوریہ کے دورہ کے پیش نظر سیتاب دیارہ میں سخت حفاظتی انتظاماتپٹنہ، 11 اکتوبر (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن آج بہار کے سارن ضلع واقع بھارت رتن لوک نائک جے پرکاش نارائن (جے پی بابو) کے آبائی گاؤں سیتاب دیارہ میں خراج عقیدت پیش
نائب صدرجمہوریہ کے دورہ کے پیش نظر سیتاب دیارہ میں سخت حفاظتی انتظامات


نائب صدرجمہوریہ کے دورہ کے پیش نظر سیتاب دیارہ میں سخت حفاظتی انتظاماتپٹنہ، 11 اکتوبر (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن آج بہار کے سارن ضلع واقع بھارت رتن لوک نائک جے پرکاش نارائن (جے پی بابو) کے آبائی گاؤں سیتاب دیارہ میں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ نائب صدر جمہوریہ کے دورے کے پیش نظر سیتاب دیارہ علاقہ کو نو ڈرون فلائی زون قرار دیا گیا ہے۔ یہ قدم سیکورٹی انتظامات کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ نائب صدرجمہوریہ کے سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق رادھا کرشنن جمعرات کے روز انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیتاب دیارہ میں لوک نائک کے آبائی گاؤں جائیں گے۔ وہ جے پرکاش نارائن قومی میموریل پر بھی گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ وہ لوک نائک کی اہلیہ پربھاوتی دیوی کی اسمرتی کی یاد میں قائم کردہ سیتاب دیارہ میں پربھاوتی لائبریری کا بھی دورہ کریں گے۔سارن کے ضلع مجسٹریٹ امن سمیر نے کہا کہ نائب صدر جمہوریہ کا پروگرام تقریباً 45 منٹ تک جاری رہنے والا ہے۔ اس دورے کے دوران وہ لوک نائک جے پرکاش نارائن کے آبائی گاؤں اور ان کے بچپن اور ابتدائی زندگی سے جڑے مقامات کا دورہ کریں گے۔ وہ پربھاوتی دیوی کی یاد میں قائم لائبریری کا بھی دورہ کریں گے۔تقریب کے بعد نائب صدرجمہوریہ پٹنہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس میں بہار کے گورنر، ضلع کے سینئرافسران اور کئی معززین کی شرکت متوقع ہے۔ ضلع مجسٹریٹ امن سمیر، ایس ایس پی ڈاکٹر کمار آشیش اور دیگر حکام تیاریوں کا حتمی جائزہ لینے کے لیے پہلے ہی سیتاب دیارہ کے لالہ ٹولہ کا دورہ کر چکے ہیں۔سیتاب دیارہ ملک کا ایک اہم تاریخی گاؤں ہے۔ سیتاب دیارہ بہار کے سارن ضلع اور اتر پردیش کے بلیا ضلع کی سرحد پر گھگھرا اور گنگا ندیوں کے سنگم کے قریب واقع ہے۔ سمپورن کرانتی (مکمل انقلاب) کے علمبردار جے پرکاش نارائن کی جائے پیدائش کے طور پر سیتاب دیارہ کو خصوصی حیثیت حاصل ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande