سونیا گاندھی نے آئی پی ایس افسر وائی پورن کی خودکشی پر اظہار تعزیت کیا
نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے ہریانہ کے سینئر آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی خود کشی پر خط لکھ کر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے آنجہانی آئی پی ایس افسر کی بیوی آئی ایے ایس امنیت پی کمار کو خط
سونیا گاندھی نے آئی پی ایس افسر وائی پورن کی خودکشی پر اظہار تعزیت کیا


نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے ہریانہ کے سینئر آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار کی خود کشی پر خط لکھ کر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے آنجہانی آئی پی ایس افسر کی بیوی آئی ایے ایس امنیت پی کمار کو خط لکھ کر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے خط میں سونیا گاندھی نے کہا کہ وائی پورن کی خودکشی ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ وہ اور پوری قوم اس مشکل وقت میں امنیت کمار اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وائی پور ن کا انتقال ہمیں ہماری پولیس فورس کو درپیش گہرے نفسیاتی اور پیشہ ورانہ چیلنجز کی یاد دلاتا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے ایک حساس نقطہ نظر اور ادارہ جاتی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ کیڈر کے 2001 بیچ کے آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار نے حال ہی میں خودکشی کر لی تھی۔ کیس فی الحال زیر تفتیش ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande