نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر سات ہزار مسافروں کی گنجائش والا جدید یاتری سویدھا کیندر تیار ہے، وزیر ریلوے نے معائنہ کیا
نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ ملک کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ہفتے کے روز نو تعمیر شدہ”یاتری سویدھا کیندر“ کا معائنہ کی
Railway Minister Ashwini Inspects Yatri Suvidha Kendra at New Delhi


نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ ملک کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشنوں میں سے ایک نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے ہفتے کے روز نو تعمیر شدہ”یاتری سویدھا کیندر“ کا معائنہ کیا۔ یہ جدید ترین پرماننٹ ہولڈنگ ایریا تقریباً 7,000 مسافروں کو بیک وقت جگہ دے سکتا ہے، جس سے اسٹیشن پر ہجوم کے انتظام اور مسافروں کی سہولت میں نمایاں بہتری ہوگی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے ویشنو نے کہا کہ نئی دہلی اسٹیشن پر اکثر مسافروں کی اچانک تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے، خاص طور پر تہوار کے موسم میں۔ دو سال قبل یہاں ایک عارضی ہولڈنگ ایریاکا استعمال کیا گیا تھا جس سے مسافروں کو کافی فائدہ ہوا۔ اسی پہل کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے، اب ایک مستقل ”یاتری سویدھا کیندر“ قائم کیا گیا ہے۔ یہ مرکز خاص طور پر ان مسافروں کے لیے مفید ثابت ہوگا، جن کے پاس ریزرو ٹکٹ نہیں ہیں۔ ایسے مسافر اب براہ راست اس ہولڈنگ ایریا میں آسکیں گے، جہاں انہیں ٹکٹ کی خریداری، بیٹھنے، پینے کا پانی، بیت الخلا اور دیگر سہولیات ایک ہی جگہ پر ملیں گی۔ اندر کے ٹکٹ کاونٹرز کو یہاں منتقل کیا جا رہا ہے اور نئے کاونٹر کھولے جا رہے ہیں۔ اس مرکز میں مسافروں کے بیٹھنے، آرام کرنے اور ٹکٹ خریدنے کے لیے کافی جگہ ہوگی۔ اس میں 150 سے زیادہ بیت الخلا ،آر او پر مبنی پینے کا پانی، بیٹھنے کی سہولت اور حفاظتی خصوصیات بشمول سی سی ٹی وی، کیمرے، سامان کے ا سکینر، اور دروازے کے فریم میٹل ڈیٹیکٹرنصب کئے گئے ہیں۔

ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے جس طرح ریلوے کو تبدیل کرنے پر کی توجہ دی ہے، اسی کے تحت نئے ٹریک، نئے اسٹیشن، ہولڈنگ ایریا، نئی ٹرینیں اور جدید انجن اور کوچز کی تیاری میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تہواروں کے دوران مسافروں کی بڑھتی ہوئی آمدورفت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ اس سال چھٹھ اور دیوالی کے موقع پر ریکارڈ تعداد میں خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ یہ اس لئے ممکن ہو سکا کیونکہ ریلوے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اب تک 34ہزار کلومیٹر نئے ٹریک بچھائے جا چکے ہیں۔ تقریباً 1.3 لاکھ ملازمین کے لیے بڑے پیمانے پر بھرتی کا عمل جاری ہے اور حال ہی میں 18ہزار لوکو پائلٹس کی بھرتی مکمل ہوچکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی12ہزار نئے جنرل کوچز کی تعمیر کا پروگرام جاری ہے، جن میں سے تقریباً 3ہزار پہلے ہی استعمال میں ہیں۔

اس نئے یاتری سویدھا کیندرکو مسافروں کی آمد ورفت کو ہموار کرنے کے لیے تین اہم زونوں میں تقسیم کیا گیا ہے: ٹکٹنگ ایریا (2,860 مربع میٹر)، پوسٹ ٹکٹنگ ایریا (1,150 مربع میٹر) اور پری ٹکٹنگ ایریا (1,218 مربع میٹر)۔ ان تین زون کے ذریعہ اسٹیشن کے مرکزی دروازے پر مسافروں کی بھیڑ کو قابو کر آرام دہ تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ شمالی ریلوے کی طرف سے بنائے گئے اس مرکز میں مسافروں کی سہولت اور حفاظت کے لیے تمام جدید سہولیات موجود ہیں۔ اس میں 22 جدید ٹکٹنگ کاو¿نٹرز اور 25 خودکار ٹکٹ وینڈنگ مشینیں ہیں۔ اس میں 200 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش اور 18 ہائی -والیوم، لو -اسپیڈ پنکھے ہیں۔ 652 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ایک وقف شدہ ٹوائلٹ بلاک ہے۔ آر او پر مبنی پینے کے پانی کی سہولت ہے۔ ایک پبلک ایڈریس سسٹم جس میں 24 اسپیکرز، تین ایل ای ڈی انفارمیشن ڈسپلے، سات فائر فائٹنگ یونٹ، 18 سی سی ٹی وی کیمرے، پانچ سامان اسکینر اور پانچ میٹل ڈیٹیکٹر گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے ساتھ ساتھ فٹ اوور برج (ایف او بی-1) کی توسیع بھی شامل ہے، جس سے اب ٹرین سے اترنے والے مسافربراہ راست میٹرو اسٹیشن تک جا سکتے ہیں۔ اس سے اسٹیشن کے احاطے میں بھیڑ کم ہوگی اور ملٹی ماڈل کنیکٹیویٹی مضبوط ہوگی۔

ریلوے کے وزیر نے بتایا کہ اسی طرح کے مستقل انتظامات پورے ملک کے 76 بڑے اسٹیشنوں پر لاگو کیے جائیں گے، جہاں مسافروں کی بھاری بھیڑ رہتی ہے۔ اس سسٹم کی پہلی آزمائش نئی دہلی اسٹیشن پر آئندہ چھٹھ اور دیوالی کے تہواروں کے دوران ہوگی۔ نتائج کی بنیاد پر اسے دوسرے اسٹیشنوں پر لاگو کیا جائے گا۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ آنے والے مہینوں میں ریلوے کی آن لائن خدمات کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھایا جائے گا۔ آئی آر سی ٹی سی کی صلاحیت فروری یا مارچ تک تقریباً دس گنا بڑھ جائے گی۔ لوگ تیزی سے ”ریل ون“ ایپ پر منتقل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ترجیح مسافروں کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے ملک میں متوسط اور کم آمدنی والے طبقوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ اس لیے ہم ان کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ معائنہ کے دوران، وزیر ریلوے کے ساتھ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او ستیش کمار، شمالی ریلوے کے جنرل منیجر اشوک کمار ورما اور کئی سینئر افسران بھی تھے۔ عہدیداروں نے مسافروں کے سہولت مراکز کی منصوبہ بندی، تعمیر اور آپریشن کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande