میکروں نے سیبسٹین لیکورنو کو پھر سے فرانس کا وزیر اعظم مقرر کیا
پیرس، 11 اکتوبر (ہ س)۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے جمعہ کی شام کو سیبسٹین لیکورنو کو پھر سے وزیر اعظم مقرر کر دیا۔ یہ تقرری پیر کو ان کا استعفیٰ قبول کرنے کے چار دن بعد ہوئی ہے۔ صدارتی دفتر ایلیسی پیلس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق لیکو
Macron reappoints Sebastien Lecornu as French PM


پیرس، 11 اکتوبر (ہ س)۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے جمعہ کی شام کو سیبسٹین لیکورنو کو پھر سے وزیر اعظم مقرر کر دیا۔ یہ تقرری پیر کو ان کا استعفیٰ قبول کرنے کے چار دن بعد ہوئی ہے۔ صدارتی دفتر ایلیسی پیلس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق لیکورنو کو نئی حکومت بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔

دریں اثنا، اپنی دوبارہ تقرری کے بعد، لیکورنو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ سیاسی بحران نے عوامی غصے کو ہوا دی ہے اور فرانس کی شبیہ اور مفادات کو نقصان پہنچایا ہے۔ اسے ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ سال کے آخر تک فرانس کے لیے بجٹ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

غورطلب ہے کہ لیکورنو نے پیر کو استعفیٰ دے دیا تھا۔ایسا میکرو ں کے ذریعہ ان کی تقرری کے ایک ماہ سے بھی کم وقت اور ان کے ذریعہ کابینہ کی جزوی فہرست جاری کیے جانے کے ایک دن بعد ہوا تھا۔ اس دوران میکروں کا یہ قدم فرانس میں پارلیمانی عدم استحکام کی عکاسی کرتا ہے، جہاں میکروں حکومت کواکثریت کھونے کے بعد بجٹ منظور کرانے کے لیے جدوجہد کر نی پڑ رہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ نئی حکومت بنانے کے لیے لیکورنو کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنی ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande