لبنانی صدر نے بیروت پراسرائیلی حملوں کی مذمت کی
بیروت،11اکتوبر(ہ س)۔لبنان کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیل نے ہفتے کی صبح جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے کیے جن میں ایک شخص ہلاک، سات زخمی اور بیروت کو جنوبی لبنان کے بعض حصوں سے ملانے والی ایک شاہراہ مختصر وقت کے لیے منقطع ہو گئی۔مصیلح گاو¿ں پر
لبنانی صدر نے بیروت پراسرائیلی حملوں کی مذمت کی


بیروت،11اکتوبر(ہ س)۔لبنان کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیل نے ہفتے کی صبح جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے کیے جن میں ایک شخص ہلاک، سات زخمی اور بیروت کو جنوبی لبنان کے بعض حصوں سے ملانے والی ایک شاہراہ مختصر وقت کے لیے منقطع ہو گئی۔مصیلح گاو¿ں پر صبح سے پہلے کے فضائی حملے ایک ایسی جگہ پر ہوئے جہاں بھاری مشینری فروخت ہوتی تھی۔ اس سے بڑی تعداد میں گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔حزب اللہ کے المنار ٹی وی کے مطابق سبزیوں سے لدی ایک گاڑی نشانہ بنی جو حملوں کے وقت وہاں سے گذر رہی تھی۔ اس سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔وزارتِ صحت نے بعد میں کہا کہ ہلاک شدہ ایک شامی شہری ہے جبکہ زخمیوں میں ایک شامی شہری اور دو خواتین سمیت چھے لبنانی ہیں۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے ایک ایسی جگہ پر حملہ کیا جہاں حزب اللہ گروپ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرِ نو کے لیے استعمال کی غرض سے مشینری ذخیرہ کی ہوئی تھی۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے ہفتے کے روز شہری تنصیبات پر حملے کرنے پر اسرائیل کی مذمت کی۔عون نے کہا، جنوبی لبنان بغیر کسی جواز یا بہانے کے سویلین تنصیبات کے خلاف گھناو¿نی اسرائیلی جارحیت کا دوبارہ نشانہ بنا ہے۔ اس تازہ حملے کی سنگینی اس حقیقت میں مضمر ہے کہ یہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد ہوا ہے۔جنگ کے بعد لبنان میں مخاصمت کے مستقل خاتمے کے لیے اقوامِ متحدہ کے سربراہ برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے اس ماہ کے شروع میں نئی کوششوں پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد سے وہ ستمبر کے آخر تک لبنان میں 103 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کر چکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande