دہلی ٹیسٹ میں بھارت کا غلبہ: ویسٹ انڈیز کا آغاز خراب، 140 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں
شبھمن گل نے سنچری اسکور کی، بھارت نے 5/18 پر اعلان کیا نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ کپتان شبھمن گل نے ن
دہلی ٹیسٹ میں بھارت کا غلبہ: ویسٹ انڈیز کا آغاز خراب، 140 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں


شبھمن گل نے سنچری اسکور کی، بھارت نے 5/18 پر اعلان کیا

نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔

کپتان شبھمن گل نے ناٹ آو¿ٹ 129 رنز بنا کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 10ویں سنچری اسکور کی۔ اس دوران یشسوی جیسوال شاندار 175 رنز بنانے کے بعد بدقسمتی سے رن آو¿ٹ ہو کر ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہے۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز 5/518 پر ڈیکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز پر 378 رنز کی زبردست برتری حاصل کر لی۔

کھیل کے اختتام پر مہمان ٹیم 4 وکٹ پر 140 رنز بنا چکی تھی۔ شائی ہوپ 32 اور ٹیون املاچ 14 رنز پر کھیل رہے تھے۔ ویسٹ انڈیز اب بھی بھارت سے 378 رنز سے پیچھے ہے۔

دوسرے دن ہندوستانی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور رن ریٹ کو بلند رکھا۔ جیسوال اور گل کے درمیان شراکت نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ جیسوال رن آو¿ٹ ہونے سے پہلے شاندار فارم میں تھے۔ اس کے بعد نتیش ریڈی (43) کو پرموٹ کر کے بھیجا گیا ، جنہوں نے اعتماد کے ساتھ بلے بازی کی اور گل کے ساتھ رن ریٹ کو برقرار رکھا۔

گل نے تیز گیند بازوں اور اسپنرز دونوں کے خلاف شاندار شاٹس کھیلتے ہوئے حوصلہ کے ساتھ بلے بازی کی۔ وہ لنچ پر 75 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ تھے اور اس کے فوراً بعد، وہ سال کی اپنی پانچویں سنچری تک پہنچ گئے۔ دھرو جوریل نے بھی 44 رنز کی کارآمد اننگز کھیلی۔ جوریل کے آو¿ٹ ہونے کے بعد کپتان گل نے اننگز کا اعلان کر دیا تاکہ گیند باز ویسٹ انڈیز پر ابتدائی دباو¿ ڈال سکیں۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز ٹھوس ہوا لیکن ہندوستانی گیند بازوں نے وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے میچ پر قابو پالیا۔ جان کیمبل کو اس وقت غیر معمولی آو¿ٹ کا سامنا کرنا پڑا جب ان کا طاقتور سویپ شاٹ سائی سدرشن کے ہیلمٹ کی گرل سے لگا اور ان کے ہاتھوں میں کیچ ہو گئے۔ ٹیگنرین چندرپال اور اتھاناس نے اس کے بعد تھوڑی دیر تک جدوجہد کی، لیکن رویندر جڈیجہ (3/37) اور کلدیپ یادو نے شراکت توڑ دی۔

شائی ہوپ اور ٹی ون املاچ اسٹمپ پر کریز پر موجود تھے، جس سے ویسٹ انڈیز کا اسکور 4 وکٹ پر 140 تھا۔

مختصر اسکور:

بھارت – 518/5 ڈکلیئرڈ (یشسوی جیسوال 175، شبھمن گل 129*، سائی سدرشن 87؛ جومل واریکن 3/98)۔

ویسٹ انڈیز – 140/4 (اتھانسے 41؛ رویندرا جڈیجہ 3/37) بھارت کی برتری – 378 رنز۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande