انڈیگو 10 نومبر سے دہلی اورچین کے گوانگزو شہر کے درمیان براہ راست پروازیں چلائے گی
-انڈیگو 20 دسمبر سے دہلی اور ہنوئی کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرے گی نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان میں کفایتی ہوابازی کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی انڈیگو ایئرلائن نے ہفتہ کو دہلی اور چین کے شہر گوانگزوکے درمیان 10 نومبر سے روزانہ برا
IndiGo direct flights between Delhi-Guangzhou, from Nov 10


-انڈیگو 20 دسمبر سے دہلی اور ہنوئی کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرے گی

نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان میں کفایتی ہوابازی کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی انڈیگو ایئرلائن نے ہفتہ کو دہلی اور چین کے شہر گوانگزوکے درمیان 10 نومبر سے روزانہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا۔اس کے ساتھ ہی انڈیگو نے 20 دسمبر 2025 سے دہلی اور ہنوئی کے درمیان روزانہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ نئے روٹ پر ایئربس اے 320 طیارے استعمال ہوں گے۔ یہ اقدام تقریباً پانچ سال کے وقفے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے کی بتدریج بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے ایشیا کی دو تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں کے قومی دارالحکومتوں کے درمیان رابطے میں اضافہ ہوگا۔

انڈیگو کا یہ اعلان اس مہینے کے شروع میں وزارت خارجہ کی طرف سے اس بات کی تصدیق کے بعد آیا ہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ اس اعلان کے بعد، دونوں فریقوں نے اس پیش رفت کو کووڈ-19 وبائی مرض اور ڈوکلام تعطل کے بعد تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

اس کے علاوہ انڈیگو نے 20 دسمبر سے دہلی اور ہنوئی کے درمیان روزانہ براہ راست سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انڈیگو، ملک کی پسندیدہ ایئر لائن، اس نئے روٹ پر اپنا ایئربس اے 320 طیارہ چلائے گی، جو بھارت کے دارالحکومت سے جنوب مشرقی ایشیا کے سب سے متحرک ثقافتی اور کاروباری مرکزوں میں سے ایک تک بغیر کسی رکاوٹ کے رابطہ فراہم کرے گی۔ انڈیگو فی الحال کولکاتا کو ہنوئی اور ہو چی منہ شہر سے جوڑنے والی 14 ہفتہ وار پروازیں چلاتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande