سری نگر، 11 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کے زیر اہتمام 8 سے 16 اکتوبر تک منعقد ہونے والے 10 ویں آل انڈیا پولیس گیمز (جوڈو کلسٹر) میں وارانسی سے تعلق رکھنے والے گورو موریہ (آئی ٹی بی پی) نے کراٹے مقابلے کے کمیتے 60 کلوگرام وزن کے زمرے میں سونے تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔
گورو نے کوارٹر فائنل میں اتراکھنڈ پولیس کے کھلاڑی کو 5-7، سیمی فائنل میں آسام رائفلزکے کھلاڑی کو 6-7 اور فائنل میں سی آر پی ایف کے کھلاڑی کو 6-8 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔
اس مقابلے کی تیاری کے لیے گورو نے اڈیشہ میں منعقدہ قومی کیمپ میں دن رات سخت مشق کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی میں ان کے خاندان، کوچز اور ٹیم کے ارکان نے اہم کردار ادا کیا۔اس جیت کے ساتھ ہی آئی ٹی بی پی فورس اور وارانسی کا نام پوری ریاست میں فخر سے بلند ہوا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد