میکسیکو میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تقریباً 28 افراد ہلاک
میکسیکو سٹی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ وسطی اور جنوب مشرقی میکسیکو میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔ حکام نے جمعہ کے روز کہا کہ مسلسل طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں پانی بھر گیا ہے ج
میکسیکو میں شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں تقریباً 28 افراد ہلاک


میکسیکو سٹی، 11 اکتوبر (ہ س)۔

وسطی اور جنوب مشرقی میکسیکو میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم 28 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔ حکام نے جمعہ کے روز کہا کہ مسلسل طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں پانی بھر گیا ہے جس کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ویراکروز، پیوبلا اور آئیڈالگو کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر پریونشن سسٹم (سیناپریڈ) کے مطابق بارشوں کی وجہ سے ندیوں میں طغیانی آنے سے ہزاروں گھر زیر آب آ گئے ہیں۔ ویرا کروز کے شہر پوزا ریکا میں دریائے کاجونز میں طغیانی آگئی، اسکول، اسپتال اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔ پیوبلا میں لینڈ سلائیڈنگ نے ایک گاو¿ں کو بری طرح متاثر کیا، دو خواتین سمیت پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے متعلقہ واقعات میں کل 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر سیلاب یا لینڈ سلائیڈنگ میں بہہ گئے۔

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande