امریکہ کے ٹینیسی فوجی پلانٹ میں دھماکہ؛ 19 افراد لاپتہ، سبھی کی ہلاکت کا خدشہ
واشنگٹن، 11 اکتوبر (ہ س)۔ امریکی ریاست ٹینیسی کے دیہی علاقے میں ایک پہاڑی پر واقع ٹینیسی کے فوجی گولہ -بارود کے پلانٹ میں ہوئے دھماکے کے بعد 19افراد لاپتہ ہو گئے۔ حکام نے ان سب کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ہمفریز کاونٹی کے شیرف کرس ڈیوس کے مطا
Explosion at US military plant in Tennessee; 19 missing, all feared dead


واشنگٹن، 11 اکتوبر (ہ س)۔ امریکی ریاست ٹینیسی کے دیہی علاقے میں ایک پہاڑی پر واقع ٹینیسی کے فوجی گولہ -بارود کے پلانٹ میں ہوئے دھماکے کے بعد 19افراد لاپتہ ہو گئے۔ حکام نے ان سب کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ہمفریز کاونٹی کے شیرف کرس ڈیوس کے مطابق فوج کو گولہ بارود فراہم کرنے والی کمپنی ایکوریٹ انرجیٹک سسٹمز کے احاطے میں دھماکے کی آواز سے علاقہ لرز اٹھا۔

اے بی سی نیوز اور آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹوں کے مطابق کوئی بھی اہلکار اس سانحے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بتانے کو تیار نہیں۔ تمام ذرائع کا کہنا ہے کہ 19 افراد لاپتہ ہیں جن کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ شیرف نے کہا کہ پلانٹ جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ یہ دھماکہ 10 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7 بج کر 45 منٹ پر ہوا۔ لوگوں نے دھماکے کی آواز میلوں دور سے سنی۔

اکیوریٹ انرجیٹک سسٹمزکمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق، وہ نیش ویلے کے جنوب مغرب میں تقریباً 97 کلومیٹر کے فاصلے پربکسنارٹ علاقے کی پہاڑیوں میں پھیلی آٹھ عمارتوں کی تنصیبات میں دھماکہ خیز مواد تیارکیا جاتا ہے اور جانچا جاتا ہے۔ امریکہ کی فوج کی ایسوسی ایشن کے مطابق، کمپنی کے صارفین میں محکمہ دفاع اور محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 45 منٹ پر ہوا اور اس سے ایک عمارت تباہ ہو گئی۔ ٹینیسی کے گورنر بل لی نے کہا کہ وہ افسوسناک واقعہ پر نظر رکھ رہے ہیں۔

ہمفریز کاونٹی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان گرے کولیر کے مطابق، مزید کوئی خطرہ نہیں ہے اور جائے وقوعہ پر صورتحال قابو میں ہے۔میک ایون کے میئر بریڈ ریچفورڈ نے ایک ای میل پیغام میں کہا”یہ ہماری کمیونٹی کے لیے ایک المیہ ہے۔“

ہمفریز کاونٹی شیرف ڈیوس نے کہا کہ بیورو آف الکحل، ٹوبیکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد، ہوم لینڈ سیکیورٹی، اور ٹینیسی بیورو آف انویسٹی گیشن کے افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ڈیوس نے کہا کہ اکیوریٹ انرجیٹک سسٹمز ان کے ساتھ ہر ممکن طریقے سے تعاون کر رہا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande