نئی دہلی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ایک طویل عرصے سے مفرور مجرم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم بدھ وہار میں درج قتل کی کوشش کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم کی شناخت راج کمار عرف راج عرف آدتیہ (29) کے طور پر کی گئی ہے جو روہنی کے سیکٹر 24 کے ساکن ہے۔ کرائم برانچ کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس پنکج کمار کے مطابق کرائم برانچ کو ملزم کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد انسپکٹر پنکج ٹھاکرن کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم نے سونیا وہار ڈیری کے قریب یادو رام فارم کے پاس جال بچھا کر ملزم کو پکڑ لیا۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس کے مطابق 15 اگست 2023 کی شام کو شکایت کنندہ راہل رائے اپنے دوستوں انکت عرف پپائی، راہل چودھری اور وکاس عرف وی کے کے ساتھ روہنی کے سیکٹر 24 میں واقع مندر والا پارک میں چہل قدمی کر رہے تھے۔ اس وقت کچھ نوجوان ساحل، گولو عرف لینڈر، دیپک عرف کالا اور راجکمار عرف آدتیہ عرف راج ٹریک کے پاس کھڑے تھے۔ جب انکت نے انہیں ایک طرف ہٹنے کو کہا تو دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ جھگڑا یہاں تک بڑھ گیا کہ ملزم دیپک عرف کالا نے غصے میں انکت کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا۔ زخمی انکت کو اسپتال میں داخل کرایا گیااور اس کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم راجکمار عرف آدتیہ واقعہ کے بعد سے فرار تھا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد