فوج نے لیہہ اور کرگل میں سات گرینیڈ اور دیگر بارودی مواد کو ناکارہ بنایا
لداخ، 11 اکتوبر (ہ س)۔ لیہہ کرگل ضلع میں میونسپل کمیٹی کے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کے نزدیک سات بغیر پھٹے بم اور دیگر بارودی مواد فوج نے جمعہ کے روز کامیابی سے ناکارہ بنا دیے۔ ایک سرکاری ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ضلع مجسٹریٹ کرگل راکیش کمار کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ فار ایور اِن آپریشنز ڈویژن کے سپاہیوں نے کربتھنگ علاقے میں موجود زندہ گولہ بارود کو ماہرانہ انداز میں ناکارہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے فضلہ منیجمنٹ مرکز کے قریب ایک بغیر پھٹا بم دیکھا اور فوری طور پر اس کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو دی۔
اطلاع ملنے پر ضلع مجسٹریٹ نے معاملہ 121 بریگیڈ کے اسٹیشن کمانڈر کو منتقل کیا، جس کے بعد فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو محفوظ بنایا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دورانِ کارروائی مزید چھ غیر پھٹے بم دریافت ہوئے، جنہیں ماہر ٹیم نے بحفاظت تلف کر دیا۔ فوجی حکام کے مطابق پورے علاقے کی مکمل صفائی اور جانچ کے بعد اسے محفوظ قرار دے دیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر