رانچی میں بدنام زمانہ راہل دوبے گینگ سے پولیس کا انکاونٹر، فائرنگ میں دو زخمی، دو دیگر گرفتار
رانچی، 10 اکتوبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے راتو علاقے میں آج صبح بدنام زمانہ راہل دوبے گینگ سے پولیس کا سامنا ہوا۔ گینگ کے ارکان نے فائرنگ کی۔ پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ گینگ کے دو ارکان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کر کے انہیں پکڑ لیا۔ فائرنگ میں گینگ کے دو ارکان زخمی ہوئے ہیں۔
رانچی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) پروین پشکر نے بتایا کہ راتو علاقے میں راہل دوبے گینگ کے ارکان کے موجود ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم کو ٹھاکر گاوں، کھلاری اور راتو تھانہ علاقے کے درمیان واقع سرحد پر روانہ کیا گیا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں دو بدمعاشوں کو گولی لگی۔ انہیں اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے تعاقب کر کے دو دیگر فرار ہونے والے بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی پشکر نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے آٹھ پستول اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ انکاونٹر میں زخمی ہونے والے مجرموں کی شناخت ساجن انصاری اور امت گپتا کے طور پر کی گئی ہے جو دونوں راہل دوبے گینگ کے ممبر تھے۔ گرفتار دونوں مجرموں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ بدنام زمانہ امن ساہو کی موت کے بعد راہل دوبے نے گینگ کی باگ ڈور سنبھال لی ہے۔ یہ گینگ رانچی کے کوئلا نچل علاقے میں رنگداری وصولی کے لیے بدنام ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن