لیہہ ضلع میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کو روکنے کے لیے دفعہ 163 نافذ
لیہہ ضلع میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کو روکنے کے لیے دفعہ 163 نافذ لداخ , 10 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع لیہہ کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر افواہیں اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ اق
لیہہ ضلع میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کو روکنے کے لیے دفعہ 163 نافذ


لیہہ ضلع میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کو روکنے کے لیے دفعہ 163 نافذ

لداخ , 10 اکتوبر (ہ س)۔

ضلع لیہہ کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر افواہیں اور گمراہ کن معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ اقدام گزشتہ ماہ پیش آئے پرتشدد واقعات کے بعد امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ رومل سنگھ ڈونک نے بھارتیا ناگرک سرکشا سنہیتا کی دفعہ 163 کے تحت جاری حکم نامے میں کہا ہے کہ جعلی خبروں کے پھیلاؤ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے، جو دو ماہ تک نافذالعمل رہے گی۔

حکم نامے کے مطابق، بعض افراد یا گروپس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے افواہیں اور غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، جن سے امن عامہ میں خلل پڑنے کا اندیشہ ہے۔

ڈونک نے واضح کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے تمام سوشل میڈیا گروپ منتظمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے گروپس میں شیئر ہونے والے مواد کی مؤثر نگرانی کریں، اور کسی بھی گمراہ کن یا اشتعال انگیز مواد کو فوری طور پر حذف کریں۔ مزید ہدایت دی گئی ہے کہ واٹس ایپ گروپس میں ایڈمن اونلی کنٹرول فعال رکھا جائے تاکہ غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ڈونک نے کہا کہ یہ حکم عوامی سلامتی اور امن و امان کی بحالی کے پیشِ نظر یکطرفہ طور پر جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 24 ستمبر کو لیہہ میں پیش آئے پرتشدد واقعات میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد موبائل انٹرنیٹ خدمات دو ہفتوں سے زائد عرصے تک معطل رہنے کے بعد جمعرات کی رات بحال کر دی گئیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande