جارڈن کاکس اور ایما لیمب کو پی سی اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا
جارڈن کاکس اور ایما لیمب کو پی سی اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا لندن، 10 اکتوبر (ہ س)۔ انگلینڈ کے کرکٹرز جارڈن کاکس اور ایما لیمب کو اس سال کے معروف پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے) ایوارڈز میں بالترتیب مینز اور ویمنز پلیئر آف دی ایئر
جارڈن کاکس


جارڈن کاکس اور ایما لیمب کو پی سی اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا

لندن، 10 اکتوبر (ہ س)۔ انگلینڈ کے کرکٹرز جارڈن کاکس اور ایما لیمب کو اس سال کے معروف پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (پی سی اے) ایوارڈز میں بالترتیب مینز اور ویمنز پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم میں واپسی کی تھی۔ کاکس کو یہ ایوارڈ ایک شاندار سیزن کے بعد ملا جس میں انہوں نے ایسیکس کے لیے ٹی 20 میں سنچری بنائی اور دی ہنڈریڈ میں سب سے زیادہ رن بنائے۔ انہوں نے جو روٹ، ایڈ برنارڈ اور ڈوم سیبلی کو ہرا کر ایوارڈ جیتا۔

کاکس نے کہا، ’’میرے لیے سب سے خاص لمحہ آئرلینڈ کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنا تھا۔ اسی وجہ سے مجھے نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے منتخب کیا گیا اور اب میں ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ مضبوط کرنا چاہتا ہوں۔‘‘ دوسری طرف ایما لیمب کو ویمنز پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ وہ اس وقت کولمبو میں انگلینڈ کے ساتھ ورلڈ کپ کی تیاری کر رہی ہیں۔ انہوں نے لنکاشائر کے میٹرو بینک کپ کی جیت میں سب سے زیادہ اسکور کیا اور نیٹ اسکیور برنٹ، کیتھرین برائس اور جارجیا ایلوس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لیمب نے کہا، ’’میں بہت حیران تھی… لیکن یہ اعزاز اپنے ساتھیوں سے ملنا فخر کی بات ہے۔‘‘

نوجوان کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں مینز ینگ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز ریحان احمد کو قرار دیا گیا جنہوں نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پانچ سنچریاں اسکور کیں اور لیسیسٹر شائر کو پرموشن دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ خواتین کی کیٹیگری میں یہ ایوارڈ ڈیوینا پیرین کو دیا گیا جنہوں نے ایلیمینیٹر آف دی ہنڈریڈ میں 42 گیندوں پر سنچری بنائی۔

آوٹ اسٹینڈنگ کنٹری بیوشن ایوارڈ سابق قدآور بلے باز گراہم گوچ کو ان کے کھیل کے تئیں شراکت کے لیے پیش کیا گیا۔ وہیں عادل رشید اور نیٹ اسکیور برنٹ کو راڈو ریکگنیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ای سی بی کا خصوصی میرٹ ایوارڈ اینڈریو فلنٹوف کی بی بی سی سیریز ’’فیلڈ آف ڈریمز‘‘ کو دیا گیا۔

امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ مردوں کے زمرے میں ایان بلیک ویل اور خواتین کے زمرے میں گیبی براون کے حصے میں آیا۔ پی سی اے کے چیف ایگزیکٹو ڈیرل مچل نے کہا، ’’یہ کرکٹ کی سب سے باوقار تقریب ہے، جہاں ہم ان کھلاڑیوں کو اعزاز دیتے ہیں جنہوں نے پورے سیزن میں سخت محنت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ ایوارڈز انگلش کرکٹ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہیں۔

2025 پی سی اےایوارڈز کے فاتح:

مینز پلیئر آف دی ایئر: جارڈن کاکس (فائنلسٹ: ایڈ برنارڈ، جو روٹ، ڈوم سیبلی)

ویمنز پلیئر آف دی ایئر: ایما لیمب (فائنلسٹ: کیتھرین برائس، جارجیا ایلوس، نیٹ اسکیور برنٹ)

میل ینگ پلیئر آف دی ایئر: ریحان احمد (فائنلسٹ: جیمز کولز، آسا ٹرائب)

ویمنز ینگ پلیئر آف دی ایئر: ڈیوینا پیرین (فائنلسٹ: ایلیسا لسٹر، ایلا میک کیگن)

آوٹ اسٹینڈنگ کنٹری بیوشن ایوارڈ: گراہم گوچ

راڈو ریکگنیشن ایوارڈ: عادل رشید، نیٹ اسکیور برنٹ

ای سی بی اسپیشل میرٹ ایوارڈ: اینڈریو فلنٹوف کا فیلڈ آف ڈریمز

میل امپائر آف دی ایئر: ایان بلیک ویل

وومین امپائر آف دی ایئر: گیبی براون

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande