ضلع انتظامیہ مقامی اداروں کے انتخابات کیلئے مکمل تیار
حیدرآباد,10۔ اکتوبر۔(ہ س)۔ سرسلہ ضلع کلکٹرو الیکشن آفیسر ایم ہریتا نے بتایا کہ ریاستی الیکشن کمشنر کی ہدایت پرضلع انتظامیہ مقامی اداروں کے انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ویملواڑہ اربن، ویملواڑہ رورل، بوئن پلی، چندورتی ایم پی ڈی او دف
ضلع انتظامیہ مقامی اداروں کے انتخابات کیلئے مکمل تیار


حیدرآباد,10۔ اکتوبر۔(ہ س)۔

سرسلہ ضلع کلکٹرو الیکشن آفیسر ایم ہریتا نے بتایا کہ ریاستی الیکشن کمشنر کی ہدایت پرضلع انتظامیہ مقامی اداروں کے انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ویملواڑہ اربن، ویملواڑہ رورل، بوئن پلی، چندورتی ایم پی ڈی او دفاتر اور رودرنگی گرام پنچایت دفترمیں نامزدگیوں کے حصول کے لیے کیے گئے انتظامات کا انہوں نے معائنہ کیا۔ ضلع کلکٹرنے بتایا کہ ریاستی الیکشن کمشنرنے 29 ستمبر کوانتخابی شیڈول جاری کیا تھا۔ اس کے تحت ضلع میں پہلے مرحلے میں7 زیڈ پی ٹی سی اور65 ایم پی ٹی سی نشستوں کے لیے نامزدگیاں حاصل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی ڈی او دفاتر میں امیدواروں کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کیے گئے ہیں اور تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔کلکٹر نے بتایا کہ انتخابات کے پیش نظر آر اوز اوراے آراوزکو تربیت دی جاچکی ہے۔ زونل، منڈل افسران، ایم سی سی نوڈل افسران، ایف ایس ٹی اور ایس ایس ٹی ٹیموں کو مقرر کر کے ان کی تربیت بھی مکمل کرلی گئی ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ تمام آراودفاتر میں امیدواروں کی رہنمائی کے لیے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے، انتخابات سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنے اور نامزدگی کے تفصیلات ظاہر کرنے والے بورڈ لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔کلکٹر نے مزید بتایا کہ گرام پنچایت انتخابات ضلع میں دوسرے اور تیسرے مرحلے میں منعقد ہوں گے اور اس کے لیے بھی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پی اوز اور اے پی اوز کو ایک مرحلے کی تربیت دی جا چکی ہے اور ایک اور مرحلے کی تربیت جلد دی جائے گی۔اس موقع پر ویملواڑہ آر ڈی او رادھا بائی، متعلقہ منڈلوں کے ایم پی ڈی اوز، تحصیلدار، ایم پی اوز اور دیگرعہدیدار شریک تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande