भारत

Blog single photo

معروف ناول نگار مشرف عالم ذوقی کے انتقال پر اردو اکادمی دہلی کا اظہار تعزیت

19/04/2021

19/04/2021
نئی دہلی 19 اپریل(ہ س)۔
اردو کے معروف ناول نگار و افسانہ نویس مشروف عالم ذوقی دنیائے فانی سے دارِ بقاکی طرف کوچ کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے عارضہ¿ قلب میں مبتلا تھے اور ان کا علاج بھی جاری تھا، لیکن گزشتہ کئی دنوں سے ان کی حالت ناگفتہ بہ تھی۔ حالاں کہ ان کا کورونا ٹسٹ نگیٹوآیا تھا لیکن وہ وینٹیلیٹرپر ہی تھے آج دوپہر ان کی حالت مزید خراب ہوگئی وہ جانبرنہ ہوسکے اور مالکِ حقیقی سے جاملے۔
اردو اکادمی، دہلی کے دفتر میں وائس چیئرمین حاجی تاج محمد کی صدارت میں ان کے انتقال پر ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر حاجی تاج محمد نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران بڑے بڑے نامور ادیب و ناقد اور شاعر اس دنیا سے جس تواتر کے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں یہ بڑا ہی اندوہناک سانحہ ہے۔ اللہ تمام رخصت ہونے والے ادیبوں، ناقدوں اور شاعروں کی مغفرت فرمائے۔ اور ان سب کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین مشرف عالم ذوقی کا اردو اکادمی ،دہلی سے بہت گہرا تعلق رہاہے۔ وہ اکادمی کے پروگراموں میں بڑی دلچسپی سے حصّہ لیتے تھے اور اکادمی کے سمیناروں میں ریسرچ اسکالروں کو توجہ سے سنتے تھے اور انھیں نہایت مفید مشوروں سے نوازتے تھے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اکادمی کے علاوہ اکادمی کے اسٹاف نے شرکت کی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
ہندوستھان سماچاراویس


 
Top