राज्य

Blog single photo

بیگوسرائے میں آگ لگنے سے 250 سے زیادہ گھر جل کر راکھ

19/04/2021

 بیگوسرائے میں آگ لگنے سے 250 سے زیادہ گھر جل کر راکھ 
بیگوسرائے ، 19 اپریل (ہ س)۔
 بہار کے بیگوسرائے میں پیر کے روز لگی آگ میں 250 سے زیادہ گھر جل کر راکھ ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے تین گھنٹے سے زیادہ کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ لیکن تب تک ایک کروڑ سے زیادہ کی املاک راکھ ہوگئی ہے۔ واقعہ بیگوسرائے صدر بلاک کے دھبولی پنچایت واقع نیا نگر وشنو پور ٹولہ کا ہے۔ واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی انتظامی افسران اور پولیس جائے وقوع پر کیمپ کر رہی ہے۔   لوگوں کو امداد فراہم کرنے کے لئے انتظامی عمل کیا جارہا ہے۔
 واقعے کے سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ ایک خاتو ن پیر کی سہ پہر اپنے گھر میں کھانا بنا رہی تھی ، اسی دوران گھر میں آگ لگ گئی اور تیز ہوا کی وجہ سے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے کئی گھروں کو    آگ اپنی زد میں لے لیا۔ کافی گرمی ہونے کی وجہ سے گھر میں سوئے لوگ ہنگامہ سن کر باہر بھاگے اور پانچ پمپ سیٹ چلا کر آگ پر قابو پانی کی کوشش کی گئی۔ اس درمیان انتظامیہ کو بھی اطلا ع دی گئی اور مختلف مقامات سے پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم اور انتظامی افسران کی کافی کوشش کے بعد آگ کو بجھایا گیا۔  لیکن جسم پر پہنے ہوئے کپڑوں کے سوا کسی کا کچھ نہیں بچ سکا۔ 
نقد ، زیورات اور کپڑے سمیت 50 لاکھ سے زائد مالیت  کی املاک  راکھ ہونے کی باتیں کہی جارہی ہیں ۔  کئی لوگوں کے گھر میں بیٹی کی شادی کے لئے رکھے ہوئے  تمام  سامان جل کر راکھ ہوگئے ، نصف درجن سے زیادہ گائے بھی جھلس کر مر گئی ہے۔   واقعے کے بعد متاثرہ اہل خانہ میں غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے اور جائے وقوع پر پہنچے مختلف سیاسی پارٹیوں کے لوگوں نے انتظامیہ سے بے گھر ہوئے لوگوں کو فوری امداد فراہم کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
مقامی ایم ایل اے راج کمار سنگھ نے بتایا کہ آگ پر انتظامی تیاریوں پر قابو پالیا گیا ہے۔ لیکن جان و مال کا نقصان روکنے میں ہم سب ناکام رہے۔ انتظامی عہدیداروں سے رابطہ کرکے امداد ی کام شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ محلہ  نئی بستی  ہے اور مختلف مقامات سے 250 سے زیادہ خاندان رہائش پذیر ہیں۔ اس آگ کے دوران تمام گھر سمیت سبھی سامان پوری طرح سے جل کر خاک ہوگئی ہے۔ 
ہندوستھان سماچار



 
Top