आर्थिक

Blog single photo

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

17/04/2021

17/04/2021

پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مستحکم 
نئی دہلی ، 17 اپریل (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود ، ہفتے کے روز گھریلو مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ عوامی شعبے کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دہلی میں پیٹرول ہفتہ کو فی لیٹر 90.40 روپے ،اور ڈیزل80.73 روپے رہی۔ قابل ذکرہے کہ دو روز قبل پٹرول 16 پیسے ، جبکہ ڈیزل 14 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر میٹرو میں ممبئی ، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 96.82 روپے، 90.62 روپے اور 92.43 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔ وہیں، ڈیزل بھی 87.81 روپے،83.61 روپے ، اور85.73 روپے فی لیٹر بالترتیب ان میٹروز میں فروخت کیا جارہا ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی فراہمی میں اضافے کی خبروں کے بیچ خام تیل کی قیمتوں میں نرمی آئی ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں کاروبار کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت 0.17 کی کمی کے ساتھ فی بیرل 66.77 ڈالر پر بند ہوا۔وہیں، WTI خام تیل بھی $ 0.33 کی ایک نرمی کے ساتھ $ 63.13 فی بیرل میں استحکام رہا۔
ہندوستھان سماچار


 
Top