भारत

Blog single photo

ممتا مرکزی فورسز کا گھیراو کرنے کے لئے مشتعل کر رہی ہیں: روی شنکر پرساد

19/04/2021

نئی دہلی ، 19 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی ایسی وزیر اعلی ہیںجو لوگوں کو مرکزی سیکورٹی فورسز کا گھیراو¿ کرنے کے لئے لوگوں کو مشتعل کر رہی ہیں۔ 
روی شنکر پرساد نے پیر کے روز کہا کہ ممتا بنرجی پہلی وزیر اعلی ہیں جو عوامی سطح پر یہ کہہ رہی ہیں کہ سیکورٹی فورسز کا گھیراو¿کرو۔ یہ بہت غلط ہے۔ منصفانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا کام ہے اور سیکورٹی فورسز ان کی مدد کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب مغربی بنگال میں بی جے پی کی حکومت آرہی ہے اور ہم اس ریاست کو ترقی کے معاملات میں آگےبڑھائیں گے۔ مرکزی وزیر قانون نے کہا کہ ہم نے بنگال کے لئے 123 فاسٹ ٹریک عدالتوں کی منظوری کر کے دی ہے۔ یہ تمام آبروریزی اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے لئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بار بار ممتا کو خط لکھتے رہے ہیں کہ فاسٹ ٹریک عدالتوں کے لئے رضامندی دیجیئے۔ اس کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا۔پرساد نے کہا کہ ممتا بنرجی خاتون وزیر اعلی ہیں ، ان کوفاسٹ ٹریک عدالت سے کیا دقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی 27 ریاستوں نے اسے قبول کرلیا ہے اور وہاں کام شروع ہوگیا ہے لیکن مغربی بنگال میں ، یہ پچھلے تین سالوں سے زیر التوا ہے۔ ممتا کے رویئے کو غیر حساس قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں جنسی استحصال کے کل 20221 کیس زیر التوا ہیں۔
ہندوستھان سماچار



 
Top