मनोरंजन

Blog single photo

پنجاب کے برانڈ ایمبیسڈر اوراداکارسونو سود کورونا مثبت ہوئے

17/04/2021

موگا / چنڈی گڑھ ، 17 اپریل ( ہ س)۔ پنجاب حکومت کی کورونا مہم کے سفیر اور فلم اداکار سونو سود کوروناپازیٹیوپائے گئے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا ہے کہ آج صبح کورونا مثبتہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ احتیاط کے طور پر انہوں نے خود کو پہلے ہی آئیسولیشن میں رکھا ہوا تھا۔ اپنے ٹویٹ میں ، انہوں نے کہا ہے کہ انہیں آئیسولیشن میں بھی لوگوں کے مسائل جاننے کا موقع ملے گا۔ 11 اپریل کو ، وزیر اعلی پنجاب کیپٹن امرندر سنگھ نے انہیں کورونا مہم کے لئے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر مقرر کیاتھا۔
ہندوستھان سماچار







 
Top