ट्रेंडिंग

Blog single photo

دارالحکومت دہلی میں 26 اپریل تک مکمل لاک ڈاو ن (لیڈ 1)

19/04/2021

دارالحکومت دہلی میں 26 اپریل تک مکمل لاک ڈاون (لیڈ 1)
نئی دہلی ، 19 اپریل (ہ س)۔
 کورونا وبا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ، دارالحکومت دہلی میں اگلے ایک ہفتہ کے لئے مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ کردیا گیا۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس کرنے کے بعد آج شام 10 بجے سے 26 اپریل تک لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کی صبح لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے ملاقات میں یہ فیصلہ لیا ہے۔ کجریوال نے کئی سخت قوانین کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں ، اروند کیجریوال نے کہا کہ کورونا کی چوتھی ویب دہلی پہنچ گئی ہے۔ یہاں 25 ہزار معاملات درج ہوئے ہیں۔ ہمارا صحت کا نظام اس کی وجہ سے دباو¿ میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت دہلی میں اتوار کے روز 25,462 نئے کورونا مریض سامنے آئے تھے ، جبکہ 161 مریضوں کی موت ہو گئی تھی۔ دہلی میں مثبت شرح 29.74 فیصد ہوگئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ تشویش کی بات ہے کہ مثبت کی شرح پانچ فیصد سے اوپر چلے جائے ۔
 ہندوستھان سماچار


 
Top