राज्य

Blog single photo

آر جے ڈی کا پلٹ وار ، شیوا نند تیواری نے کہا ۔ لالو کو لیکر احساس کمتری کے شکار ہیں سشیل مودی

19/04/2021

  آر جے ڈی کا پلٹ وار ، شیوا نند تیواری نے کہا ۔ لالو کو لیکر احساس کمتری کے شکار ہیں سشیل مودی 
پٹنہ ، 19 اپریل (ہ س)۔
 آر جے ڈی نے سابق نائب وزیر اعلی سشیل مودی کے ذریعہ آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی ضمانت پر دیئے گئے بیان کو لیکر ان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی قومی نائب صدر شیوا نند تیواری نے الزام لگایا ہے کہ سشیل کمار مودی اتنے گر سکتے ہیں، میں نے اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔ لالو یادو کی ضمانت پر ان کا جو بیان آیا ہے، وہ یقینی طور پر مناسب نہیں ہے۔ کہا کہ سشیل مودی کو راجیہ سبھا جانے کے بعد احساس کمتری کے شکار ہوگئے ہیں کہ نرملا سیتا رامن کو ہٹا کر وزیر اعظم مودی انہیں وزیر خزانہ بنا دیں گے۔ کہا کہ انتظار برداشت نہیں ہورہا ہے۔ لہذا وزیر اعظم کو خوش کرنے کیلے لالو پرساد کے خلاف   ایسا بیان دیا ہے۔
شیوانند تیواری نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ سوشیل مودی طلبہ سیاست کے زمانے سے ہی لالو یادو  کولیکر   احساس کمتری کے شکار رہے ہیں۔ سشیل مودی وہ سیاسی  رہنما ہیں جو لالو یادو کو سیاست کرنے سے روکنے کے خواب دیکھتے ہیں۔ 
عدالتی نظام سے خود کو اوپر سمجھتے ہیں مودی 
آر جے ڈی ریاستی ترجمان چتر نجن گگن نے سابق نائب وزیر اعلی کو سیاست کا ولن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لالو جی کی ضمانت پر سشیل مودی جی کے ردعمل کو دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وہ خود کو ملک کے عدالتی نظام سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ کہا کہ جو طاقت انہوں نے لالو کنبہ کے خلاف لگائی ہے اس کا نصف حصہ بھی بہار میں لگاتے تو آج کورونا سے اتنے برے حالات نہ ہوتے ۔ 
ہندوستھان سماچار



 
Top