आर्थिक

Blog single photo

پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن بھی استحکام

18/04/2021


نئی دہلی ، 18 اپریل (ہ س)۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں نرمی کے رجحان کے باوجود ، گھریلو مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پبلک سیکٹر کی آئل کمپنیوں نے مسلسل تیسرے روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ اتوار کے روز دارالحکومت دہلی میں پٹرول 90.40 روپے فی لیٹر ، ڈیزل 80.73 روپے فی لیٹر پر رہا۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ممبئی ، کولکاتہ اور چنئی کے دیگر میٹرو میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 96.82روپے ، 90.62 روپے اور 92.43 روپے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان میٹرو میں بھی ڈیزل بالترتیب 87.81 روپے ، 83.61 روپے اور 85.73 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ اس ہفتے پٹرول 16 پیسے جبکہ ڈیزل 14 پیسے فی لیٹر سستا تھا۔
 قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس ہفتے خام تیل کی قیمت میںنرمی آئی ہے۔
ہندوستھان سماچار#اے صدیقی


 
Top