विदेश

Blog single photo

امریکہ میں دوبارہ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک

19/04/2021

19/04/2021

امریکہ میں دوبارہ فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک
واشنگٹن 19 اپریل (ہ س)۔ امریکہ میں کورونا کی وبا کے درمیان ہر روز فائرنگ کے واقعات کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ ابھی ٹیکساس کے آسٹن کے گریٹ ہلز ٹریل اور رین کریک پارک وے کے ایک شاپنگ سینٹر کے قریب چوراہے پر فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک روز قبل ، وسکونسن صوبے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ 
 آسٹن پولیس نے بتایا کہ ابھی تک کسی مشتبہ شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی پولیس نے اسے دہشت گردی کا واقعہ ماننے سے انکار کیا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے اس طرح کے تکلیف دہ واقعات پر غم کا اظہار کیا ہے۔ 
ہفتے کے روز بھی امریکہ کے وسکونسن صوبے میں رات کی فائرنگ سے تین افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے،جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فائرنگ کاواقعہ کینوشا کاو¿نٹی میں ایک بار میں پیش آیا۔ 
ہندوستھان سماچار


 
Top