मनोरंजन

Blog single photo

تمل فلموں کے مشہور اداکار وویک کا 59 سال کی عمر میں انتقال

17/04/2021

تمل فلموں کے مشہور اداکار وویک ہفتہ کی صبح چنئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 59 سال تھی۔ ان کی موت سے تفریحی دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، وویک نے 15 اپریل کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی اور اس کے بعد انہوں نے شائقین سے بھی اسے لینے کی اپیل کی تھی۔ ویکسین لینے کےعین ایک دن بعد یعنی16 اپریل کووویک کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ بے ہوشی کی حالت میں وویک کو چنئی کے نجی اسپتال لے جایا گیا ، جہاں انہوں نے آج صبح آخری سانس لی۔
تفریحی دنیا کے لوگ ان کے اچانک انتقال سے حیران ہیں۔ شائقین سوشل میڈیا کے ذریعہ ان کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔تفریحی شخصیات بشمول اے آر رحمن ، آر مادھون ، وویک اوبرائے ، نے وویک کے انتقال پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔
۔19 نومبر 1961 کو پیدا ہوئے ، وویک کا پورا نام ویویکانندنم ہے۔ انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کی اور فلموں میں ہر طرح کے کردار ادا کرکے اپنی شاندار اداکاری کا لوہا بھی منوایا۔ تاہم ، وویک کو ان کے کامیڈی رول کے لئے زیادہ پسند کیا گیا ۔ وویک نے بہت سی فلموں میں کام کیا ، جن میں رن ، پرتھیوان کانوو ، انین ، شیواجی ، وی آئی پی۔ 2 ، وشواسم ، بگلی وغیرہ شامل ہیں۔ وویک کی وفات تمل فلمی صنعت کے بڑا اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ 
ہندوستھان سماچار


 
Top