खेल

Blog single photo

اے آئی بی اے یوتھ ورلڈ باکسنگ: چار ہندوستانی خواتین باکسرس نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

19/04/2021

نئی دہلی ، 19 اپریل (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین مکے باز ونکا ، الفیہ پٹھان ، گیتیکا اور پونم نے پولینڈ میں جاری اے آئی بی اے یوتھ مینس اور ویمن ورلڈ باکسنگ چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ان چاروں کے سیمی فائنل میںداخلہ حاصل کرنے سے ہندوستان کے کم از کم کانسے کے تمغے پکے ہو گئے ہیں۔ 
چاروں مکے بازوں نے اپنے اپنے کوارٹر فائنل میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پانی پت کی باکسر ونکا نے 60 کلوگرام کیٹگری میں اپنی کولمبیائی حریف کیمیلو کیمیلا کو 5-0 سے شکست دی ، جبکہ 2019 ایشین جونیئر چیمپیئن ناگپور کی الفیہ (+81) نے ہنگری کی مکے بازریکا ہیک مین کے خلاف 5-0 سے آرام سے کامیابی حاصل کی۔ 57 کلوگرام کیٹگری میں کھیلتے ہوئے پونم نے کوارٹر فائنل میں قازقستان کی نازیرکے سیرک کے خلاف 5-0 کی آسان جیت درج کی ۔ 
گیتیکا (48 کلوگرام) نے اپنی حریف رومانیہ کی الزبتھ اوسٹر پربالکل درست پنچ اور تیزرفتاری سے حملہ کیا۔ اس کے بعد ریفری نے پہلے دور کے بعد مقابلہ روک دیا اور ہریانہ کی مکے بازگیتیکا کو مقابلہ کا فاتح قرار دے دیا۔
مردوں کے زمرے میں منیش (75 کلوگرام) اور سمت (69 کلوگرام) نے اپنی اپنی کٹیگری کے کوارٹر فائنل میں داخلہ لیا۔ پری کوارٹر فائنل میں ، منیش نے اردن کے عبداللہ الارگ کو 5-0 سے شکست دی اور سمت نے سلواکیہ کے لادیسلو ہورواتھ کے خلاف بھی 5-0 کے اسکور سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔ ادھر ، آکاش گورکھا (60 کلوگرام) اور ونیت (81 کلوگرام) کو اپنے آخری 16 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستھان سماچار



 
Top