राज्य

Blog single photo

رکن اسمبلی کا راستہ روک کراحتجاج،کے مانک راؤ کی عوامی مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی

19/04/2021

 رکن اسمبلی کا راستہ روک کراحتجاج،کے مانک راؤ کی عوامی مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی
کوہیر۔19/اپریل (ہ س) رکن اسمبلی ظہیرآباد مسٹر کے مانک راؤ کوہیر منڈل مستقرمیں ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ راستہ میں واقع محلہ بسنت پور کی عوام نے مانک راؤ کا راستہ روک لیا اور احتجاج کرتے ہوئے رکن اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ وہ گذشتہ ایک سال سے یہاں کے گھروں کے سامنے موریوں کا گندہ پانی ایک ندی کی شکل میں جمع ہوا ہے جس کی وجہ سے یہاں کی عوام کافی پریشان حال ہے۔مچھروں کی افزائش کی وجہ سے گھروں میں رہنا مشکل ترین ہوگیا ہے،ہر وقت گھروں میں گندی بدبوآتی رہتی ہے اور راستہ چلنا بھی مشکل ہے۔فوری یہاں پر جمع گندہ پانی کی نکاسی کا مطالبہ کیا۔جس کے بعد رکن اسمبلی مانک راؤ نے محلہ بسنت پور کی عوام کو یقین دہانی کیکہ صرف دودن میں گندے پانی کی نکاسی کی جائیگی۔انہوں نے محکمہ پنچایت راج انجنیئرکوروانہ کرتے ہوئے سخت ہدایت جاری کرنے کی یقین دہانی کی۔اس موقع پر خواتین کو سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔خواتین نے بتایا کہ رمضان کا مبارک مہینہ چل رہا ہے،صبح اور شام اس گندگی سے ہماری زندگی کا آغازہورہا ہے۔اس موقع پر صدر ٹی آر ایس پارٹی کوہیر ٹاؤن محمد افتخار احمد،یوتھ لیڈر ٹی آر ایس پارٹی محمد کلیم الدین،محمد شاہد مسعودکے علاوہ دیگر موجود تھے۔
ہندوستان سماچار


 
Top