विदेश

Blog single photo

میانمار کی فوجی حکومت نے 23 ہزار قیدیوں کو رہا کیا

19/04/2021

19/04/2021

میانمار کی فوجی حکومت نے 23 ہزار قیدیوں کو رہا کیا
ینگون ، 19 اپریل (ہ س)۔ میانمارکی فوجی حکومت روایتی نئے سال کے موقع پر جمہوری حکومت کی بحالی کی حمایت میں گرفتار 23 ہزار مظاہرین کورہاکردیاہے۔ ان میں تین سیاسی قیدی شامل ہیں۔ رہائی پانے والوں میں بغاوت کرنے والے جمہوریت کے حامی کارکن ہیں یا نہیں یہ واضح نہیں ہے۔ 
جنٹا کے چیف سینئر جنرل من اوگ ہیلنگ کے مطابق23ہزار،047 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے ، جن میں 137 غیر ملکی شامل ہیں۔ دوسرے لوگوں کی سزا کی مدت بھی کم کردی گئی ہے۔لیکن فوج کا ملک کی باگ ڈور منتخب حکومت کے حوالے کرنے کے خواہاں مظاہرین پر کریک ڈاون جاری ہے۔ سوشل میڈیا میں یہ اطلاعات ہیں کہ ہفتے کے روز موگوک شہر میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔
 ملک میں گرفتاریوں اور ہلاکتوں کے اعدادوشماراورسیاسی قیدیوں کے لئے معاونت کرنے والے ایسوسی ایشن میانمار نے اب تک ، سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 728 مظاہرین اور عام شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کی رہنما آنگ سان سوچی سمیت 3141 لوگ حراست میں ہیں۔
ہندوستھان سماچار


 
Top