راجوری میں ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی
سرینگر، 02 ستمبر (ہ س)۔ راجوری ضلع کے پیری علاقے کے ترکاسی گاؤں میں بدھ کو ریچھ کے حملے میں ایک 45 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ترکاسی گاؤں میں خاتون پر جنگلی جانور نے حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسے مزید علاج ک
راجوری میں ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی


سرینگر، 02 ستمبر (ہ س)۔ راجوری ضلع کے پیری علاقے کے ترکاسی گاؤں میں بدھ کو ریچھ کے حملے میں ایک 45 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ترکاسی گاؤں میں خاتون پر جنگلی جانور نے حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسے مزید علاج کے لیے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) راجوری ریفر کیا گیا۔ بعد میں خاتون کی شناخت نذیرہ بیگم (45) کے طور پر ہوئی جو ترکاسی گاؤں کی رہنے والی ہے۔ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ رہائشیوں نے محکمہ جنگلات پر زور دیا کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande