جموں شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے دو اہم منصبوں کو منظوری
جموں, 13 ستمبر (ہ س): وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی جموں و کشمیر حکومت نے جموں شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے 49.34 کروڑ روپے کی لاگت والے دو بڑے پارکنگ منصوبوں کو انتظامی منظوری دے دی ہے۔ منظور شدہ منصوبوں میں
CM jk


جموں, 13 ستمبر (ہ س): وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی جموں و کشمیر حکومت نے جموں شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے بڑھتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کے لیے 49.34 کروڑ روپے کی لاگت والے دو بڑے پارکنگ منصوبوں کو انتظامی منظوری دے دی ہے۔

منظور شدہ منصوبوں میں پریڈ میں پارکنگ کم کمرشل کمپلیکس اور ایس ایم جی ایس اسپتال جموں میں ملٹی کار پارکنگ کی تعمیر شامل ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کے تحت اہم مقامات پر جدید اور منظم پارکنگ سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے مصروف علاقوں میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے اور آمدورفت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

نئی سہولیات سے شہریوں، مسافروں اور یاتریوں کو بھی سہولت میسر آئے گی، جبکہ دستیاب شہری اراضی کے مؤثر استعمال اور منظم و پائیدار شہری ترقی کو فروغ ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande