بی جے پی لیڈر کلراج مشرا کی اہلیہ کے انتقال پر وزیر اعلیٰ یوگی سمیت بی جے پی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت
لکھنؤ، 13 ستمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر، سابق ریاستی صدر، سابق مرکزی وزیر اور سابق گورنر کلراج مشرا کی اہلیہ ستیہ وتی مشرا کے انتقال پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک اور ریاستی صدر پنکج چو
بی جے پی لیڈر کلراج مشرا کی اہلیہ کے انتقال پر وزیر اعلیٰ یوگی سمیت بی جے پی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت


لکھنؤ، 13 ستمبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر، سابق ریاستی صدر، سابق مرکزی وزیر اور سابق گورنر کلراج مشرا کی اہلیہ ستیہ وتی مشرا کے انتقال پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، برجیش پاٹھک اور ریاستی صدر پنکج چودھری سمیت پارٹی رہنماؤں نے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ ان کا انتقال نوئیڈا کے ایک نجی اسپتال میں ہوا۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ بی جے پی خاندان کے سینئر رکن اور سابق گورنر کلراج مشرا کی اہلیہ کا انتقال انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان سوگوار اہل خانہ کو اس ناقابلِ تلافی غم کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر مملکت پنکج چودھری نے سابق گورنر کلراج مشرا کی اہلیہ ستیہ وتی مشرا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایشور سے دعا ہے کہ مرحومہ کو اپنے قدموں میں جگہ عطا فرمائیں اور سوگوار اہل خانہ کو اس غم کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر سیاست دان اور سابق گورنر کلراج مشرا کی اہلیہ ستیہ وتی مشرا کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میری دلی ہمدردیاں سوگوار اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande