ماہ ربیع الآخر کا چاند نظر نہیں آیا
نئی دہلی12 ستمبر(ہ س ) بعد نماز مغرب رﺅیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا مفتی ذکاوت حسین صاحب قاسمی، نائب امیر شریعت صوبہ دہلی و شیخ الحدیث مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی
ماہ ربیع الآخر کا چاند نظر نہیں آیا


نئی دہلی12 ستمبر(ہ س )

بعد نماز مغرب رﺅیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ مولانا مفتی ذکاوت حسین صاحب قاسمی، نائب امیر شریعت صوبہ دہلی و شیخ الحدیث مدرسہ امینیہ کشمیری گیٹ کے زیر صدارت، امارت شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔

چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا۔ دہلی میں مطلع صاف نہیںہے ، چاند نظر نہیں آیا اور کہیں سے رو?یت کی اطلاع نہیںملی۔اس لیے رﺅیت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند تیس کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ کل بروز اتوار 30 /ربیع الاول ہے اور بتاریخ14ستمبر2026 بروز پیر ماہ ربیع الآخر۱۴۴۸ھ کی پہلی تاریخ ہوگی۔

دریں اثنا مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رویت ہلال کمیٹی دہلی کی بروزہفتہ بعد نماز مغرب بمقام اہل حدیث کمپلیکس ،ابوالفضل انکلیو،نئی دہلی کییک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رویت ہلال ماہ ربیع الآخر کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے مگر کہیں سے بھی رویت ہلال ماہ ربیع الآخر کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہیں ہوئی۔ بنابریں مرکزی اہل حد یث رویت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا کہ آئندہ کل بروزاتوار ماہ ربیع الاول کی ۰۳ویں تاریخ ہوگی۔ان شاءاللہ

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande