ایشین گیمز 2026 کی تیاریاں زوروں پر: 1.67 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیے گئے تین قومی بیڈمنٹن کیمپوں میں سرفہرست کھلاڑی شامل ہوئے
ایشین گیمز 2026 کی تیاریاں زوروں پر: 1.67 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیے گئے تین قومی بیڈمنٹن کیمپوں میں سرفہرست کھلاڑی شامل ہوئے نئی دہلی، 5 مئی (ہ س)۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کی طرف سے منظور شدہ 1.67 کروڑ روپے کی لاگت سے چلنے والے تین
بیڈمنٹن


ایشین گیمز 2026 کی تیاریاں زوروں پر: 1.67 کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کیے گئے تین قومی بیڈمنٹن کیمپوں میں سرفہرست کھلاڑی شامل ہوئے

نئی دہلی، 5 مئی (ہ س)۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کی طرف سے منظور شدہ 1.67 کروڑ روپے کی لاگت سے چلنے والے تین قومی کوچنگ کیمپ ایشین گیمز 2026 کے لیے ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم کی تیاریوں کو ایک نئی سمت دے رہے ہیں۔ 10 اپریل سے شروع ہونے والے یہ کیمپ حیدرآباد، بنگلورو اور گوہاٹی میں منعقد کیے جا رہے ہیں، جس میں ملک کے اعلیٰ ترین کھلاڑیوں کو جمع کیا جا رہا ہے۔

ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے حال ہی میں ہارسنس، ڈنمارک میں 24 اپریل سے 3 مئی تک منعقدہ تھامس اینڈ اوبر کپ 2026 میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ ان کیمپوں نے لکشیہ سین، ڈیبیو کرنے والے آیوش شیٹی، کدامبی سری کانت اور ساتوک سائراج رینکی ریڈی-چراغ شیٹی کی ڈبلز جوڑی جیسے کھلاڑیوں کو ایک ساتھ مل کر پریکٹس کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ کیمپ پلیلا گوپی چند بیڈمنٹن اکیڈمی، سینٹر فار بیڈمنٹن ایکسی لینس اور نیشنل سینٹر فار ایکسی لینس بیڈمنٹن اکیڈمی میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔

حیدرآباد کیمپ میں 13 مرد اور نو خواتین شامل ہیں، اس کے بعد بنگلور ومیں پانچ مرد اور پانچ خواتین، اور گوہاٹی میں چار مرد اور ایک خاتون کے کیمپ شامل ہیں۔ یہ کیمپ 30 جون تک جاری رہیں گے۔ چیف نیشنل کوچ پلیلا گوپی چند کی رہنمائی میں منعقد ہونے والے ان کیمپوں میں کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے مسابقتی ماحول فراہم کرنے کے لیے غیر ملکی کوچز، فزیوز، ٹرینرز اور تجزیہ کار بھی شامل ہیں۔

اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کے ساتھ تریشا جولی اور تنیشا کرسٹو بھی ان کیمپوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کیمپوں کی توجہ اب 2026 کے ایشین گیمز، 2028 کے اولمپک گیمز اور بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن اور بیڈمنٹن ایشیا کے زیر اہتمام بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری پر مرکوز ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande