میٹ گالا 2026 میں ہندوستانی ستاروں کا جلوہ ۔
میٹ گالا 2026، فیشن کی دنیا کا سب سے بڑا اسٹیج، نیو یارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں شاندار انداز میں شروع ہوا، جہاں ہندوستانی ستاروں نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔ کرن جوہر اور ایشا امبانی نے اپنے منفرد انداز سے شو کو چلایا۔ اس سال کے تھی
میٹ


میٹ گالا 2026، فیشن کی دنیا کا سب سے بڑا اسٹیج، نیو یارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں شاندار انداز میں شروع ہوا، جہاں ہندوستانی ستاروں نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔ کرن جوہر اور ایشا امبانی نے اپنے منفرد انداز سے شو کو چلایا۔ اس سال کے تھیم ”فیشن آرٹ ہے“ کے تحت ستاروں نے ثقافت اور روایت کا حسین امتزاج پیش کیا۔

کرن جوہر نے اپنا میٹ گالا ڈیبیو کرتے ہوئے، معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کی طرف سے ڈیزائن کردہ فریڈم ان ایٹرنیٹی نامی منفرد لباس کا انتخاب کیا۔پاور شولڈرس ونٹیج جیکٹ، لمباٹریل اورملٹی جیمسٹون نیکلس، لیجنڈری پینٹر راجہ روی ورما کے کام سے متاثر تھا۔ انہوں نے ریڈ کارپٹ پر ہاتھ جوڑ کر ہندوستانی روایت کو ایک قابل احترام خراج تحسین پیش کیا، جسے سامعین نے بہت پسند کیا۔

اس دوران ایشا امبانی، ڈیزائنر گورو گپتا کی طرف سے ڈیزائن کردہ سنہری ساڑھی میں شاندار لگ رہی تھیں۔ ساڑھی میں مقامی کاریگروں کی طرف سے سونے کے دھاگے کی پیچیدہ کڑھائی کی گئی تھی اور اس میں 1,800 قیراط ہیروں سے جڑی ایک مخصوص کیپ شامل تھی۔ منیش ملہوترا اور اننیا برلا نے بھی اس سال کے میٹ گالا میں ہندوستانی فیشن کے اثر کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہوئے اپنے منفرد انداز سے ریڈ کارپٹ پر اپنی شناخت بنائی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande