سرخ نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس میں 464 پوائنٹس کی گراوٹ
سرخ نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس میں 464 پوائنٹس کی گراوٹ نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔ مغربی ایشیا کے بحران اور عالمی بازاروں میں کمزوری کے درمیان ہفتے کے تیسرے کاروباری دن بدھ کو شیئر بازار سرخ نشان پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار کے دوران بازار کے دونوں
شیئر بازار میں گراوٹ کی علامتی تصویر


سرخ نشان پر کھلا شیئر بازار، سینسیکس میں 464 پوائنٹس کی گراوٹ

نئی دہلی، 20 مئی (ہ س)۔ مغربی ایشیا کے بحران اور عالمی بازاروں میں کمزوری کے درمیان ہفتے کے تیسرے کاروباری دن بدھ کو شیئر بازار سرخ نشان پر کھلا۔ ابتدائی کاروبار کے دوران بازار کے دونوں اہم بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی میں بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔ سینسیکس 464 پوائنٹس اور نفٹی 88 پوائنٹس تک گر گیا۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس ابتدائی کاروبار کے دوران 464.17 پوائنٹس یعنی 0.62 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 74,736.68 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 87.60 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 23,530.40 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

30 شیئروں پر مبنی سینسیکس میں شامل کمپنیوں میں سے ٹاٹا اسٹیل، بھارت الیکٹرانکس، مہندرا اینڈ مہندرا، ماروتی، ایٹرنل اور الٹراٹیک سیمنٹ کے شیئرز نقصان میں رہے۔ وہیں، انفوسس، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، رلائنس انڈسٹریز اور ٹیک مہندرا کے شیئرز میں تیزی درج کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایشیائی شیئر بازاروں میں جنوبی کوریا کا کوسپی، جاپان کا نکیئی 225، چین کا ایس ایس ای کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔ وہیں، بین الاقوامی معیار برینٹ کروڈ کی قیمت 110.8 ڈالر فی بیرل پہنچ گئی ہے، جبکہ روپیہ بدھ کو ابتدائی کاروبار میں 20 پیسے ٹوٹ کر اب تک کی سب سے نچلی سطح 96.90 فی ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سینسیکس منگل کو 114.19 .پوائنٹس اور نفٹی 31.95 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا تھا۔

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande