
تل ابیب،03مارچ(ہ س)۔قدامت پسند امریکی مبصر ٹکر کارلسن نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ (نیتن یاہو) کو اپنے کنٹرول میں لے۔ٹکر کارلسن نیٹ ورک پر اپنی تازہ ترین پوڈکاسٹ میں ٹکر کارلسن نے کہا کہ ’معذرت کے ساتھ لیکن یہ یہود مخالفت نہیں۔ یہ ایک ایسے سربراہ مملکت ہیں جن کے فیصلوں کی وجہ سے امریکی مارے جا رہے ہیں اور دنیا کی تاریخ اور قسمت بلکہ امریکہ کے مستقبل کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔‘
فاکس نیوز کے سابق میزبان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو اسرائیلی حکومت کو یہ کہنا ہو گا کہ وہ انچارج نہیں۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے اتحادی کارلسن نے فوجی کارروائی کے خلاف لابنگ کی تھی اور یہاں تک کہ کئی بار وائٹ ہاو¿س میں ٹرمپ سے ملاقات بھی کی تھی تاکہ انھیں ایران پر حملے سے روکا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan