بھیڑ کے باعث ٹرینوں سے پہلے اتریں گے مسافر، بعد میں چڑھنے والے
علی گڑھ, 03 مارچ (ہ س)علی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر ہولی کے پیش نظر ٹرینوں میں کافی بھیڑ چل رہی ہے۔ ٹرین میں چڑھنے اور اترنے والوں میں مشقت ہو رہی ہے۔ اسسٹنٹ سکیورٹی کمشنرآر پی ایف گلزار سنگھ نے مسافروں کی بھیڑ پر قابو پانے کے لیے علی گڑھ، خورجہ اور ہات
ریلوے اسٹیشن


علی گڑھ, 03 مارچ (ہ س)علی گڑھ ریلوے اسٹیشن پر ہولی کے پیش نظر ٹرینوں میں کافی بھیڑ چل رہی ہے۔ ٹرین میں چڑھنے اور اترنے والوں میں مشقت ہو رہی ہے۔ اسسٹنٹ سکیورٹی کمشنرآر پی ایف گلزار سنگھ نے مسافروں کی بھیڑ پر قابو پانے کے لیے علی گڑھ، خورجہ اور ہاتھرس کے آر پی ایف جوانوں کو ہدایت دی ہے کہ پہلے ٹرین میں سوار مسافروں کو اترنے دیا جائے۔

اسسٹنٹ سکیورٹی کمشنر نے کہا ہولی پرکافی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو جا رہے ہیں دہلی سے کانپور کی طرف آنے والی ٹرینوں میں پیچھے سے کافی بھیڑ آ رہی ہے۔ لہٰذا پہلے اترنے والے مسافروں کو ٹرین سے اترنے دیا جائے، اسکے بعد چڑھنے والے مسافروں کو سوار ہونے دیا جائے۔ چڑھنے والے مسافروں کو پلیٹ فارم پر بنی پیلی لائن پر ہی روکا جائے۔ اسکے لیے اسٹیشن پر جوانوں کی تعداد بڑھا ئی گئی ہے۔ ٹرین کی آمد کے وقت کم از کم بیس جوان موجود رہیں گے۔ انہوں نے ہاتھرس، خورجہ اور علی گڑھ کے آر پی ایف جوانوں اور افسران کو ہدایت دی ہے کہ مسافروں کی حفاظت میں لاپروائی نہ برتی جائے۔ اس دوران آر پی ایف کے ایس آئی دھیرج چودھری وغیرہ موجود رہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande