
ہولی پرپولیس کی فسادات پر قابو پانے کی مشق، بازاروں میں پیدل گشت کی
علی گڑھ، 03 مارچ (ہ س)۔ ہولی کے تہوار کو بحفاظت مکمل کرانے اور قانون و انتظام برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے ضلع بھر میں فسادات پر قابو پانے کی مشق اور پیدل گشت کی۔ ایس ایس پی نیرج جادون کی ہدایت پرسبھی تھانہ حلقوں میں پولیس نے رائٹ گیئر کے ساتھ مشق کر ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کا جائزہ لیا۔مشق میں پولیس اہلکاروں کو فسادات پر قابو پا نے والی گاڑی، آنسو گیس، باڈی پروٹیکٹر، ہیلمٹ، شیلڈ، لاٹھی اور وائرلیس سیٹ سمیت دیگر حفاظتی آلات کے استعمال کی تربیت دی گئی۔ افسران نے فورس کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت دی،سی اوز اور تھانہ انچارجوں نے اپنے علاقوں میں پیدل گشت کر کے بازاروں، بھیڑ بھاڑ والے مقامات، مخلوط آبادی والے علاقوں اور اہم چوراہوں کا معائنہ کیا۔ عام لوگوں اور تاجروں سے بات چیت کر امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی۔ پولیس افسران نے لوگوں سے کہا کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔ انتباہ دیا گیا کہ تہوار کے دوران امن میں خلل ڈالنے یا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ