ویمنس پولی ٹیکنیک میں کمپیوٹرائزڈ مشین ایمبرائیڈری پر ورکشاپ منعقد
علی گڑھ, 18 ستمبر (ہ س)ویمنس پولی ٹیکنیک میں کمپیوٹرائزڈ مشین ایمبرائیڈری پر تین روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی۔اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر سلمیٰ شاہین، پرنسپل، ویمنس پولی ٹیکنک نے فیشن اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ابھرتی
ویمنس پولی ٹیکنک


علی گڑھ, 18 ستمبر (ہ س)ویمنس پولی ٹیکنیک میں کمپیوٹرائزڈ مشین ایمبرائیڈری پر تین روزہ ورکشاپ منعقد کی گئی۔اپنے افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر سلمیٰ شاہین، پرنسپل، ویمنس پولی ٹیکنک نے فیشن اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیز کو روایتی دستکاری کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر شاہین نے کہا کہ ایسے تربیتی پروگرام اے ایم یو کے وسیع تر تعلیمی مشن کے مطابق مہارت کی نشوونما اور اختراع کو تقویت دیتے ہیں۔کاسٹیوم ڈیزائن اور ڈریس میکنگ سیکشن اور بی ووک فیشن ڈیزائن اور گارمنٹ ٹکنالوجی کے طلبہ اور اساتذہ ٹریننگ میں شامل ہوئے۔ شرما ٹریڈرز کے انسٹرکٹرز نے شرکاء کو ڈیجیٹل ڈیزائن اِن پُٹ، مشین سیٹنگ، میٹریل ہینڈلنگ، ٹربل شوٹنگ اور تخلیقی اطلاق سے متعارف کرایا۔آخر میں شرکاء نے اپنے تاثرات بھی بیان کئے۔ سبھی شرکاء کو ای سرٹیفیکیٹ دئے گئے۔ ڈاکٹر سلمیٰ شاہین، پرنسپل، ویمنس پولی ٹیکنک، اور پروفیسر مجیب احمد انصاری، پرنسپل اور نوڈل آفیسر، کمیونٹی کالج ورکشاپ کے کنوینر تھے۔ ڈاکٹر شیبا منظور، شریک کنوینر تھیں۔ آرگنائزنگ سکریٹری مس سعدیہ نعیم نے کمیٹی ممبران ڈاکٹر شیبا کمال، مس فوزیہ خان اور مس اقرا سلیم کے تعاون سے پروگرام کو مربوط کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande